واقعہ کربلا حضرت ابوجعفر امام محمد باقر رحمہ اللہ کی زبانی
عمار الدھنی روایت کرتے ہیں کہ اس نے محمد بن علی بن حسین سے عرض کیا یعنی امام محمد باقر رحمہ اللہ سے کہ مجھ سے واقعہ کربلا ایسے انداز سے بیان فرمائیں گویا آپ خود وہاں موجود تھے اور وہ سامنے ہو رہا ہے۔ اس پر حضرت امام محمدباقر رحمہ اللہ نے واقعہ کربلا اس طرح بیان فرمایا۔ بیعت یزید امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے انتقال کے وقت ولید بن عتبہ بن ابی سفیان حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کا بھتیجا اور یزید کا چچیرا بھائی مدینہ منورہ کا گورنر تھا۔ اس کو یزید نے حک...