شیخ الحدیث علامہ فیض احمد اویسی رضوی  

امام اہل سنت اور علم تفسیر

امام اہل سنت اور علم تفسیر علامہ محمد فیض احمد اویسی رضوی اعلیٰ حضرت عظیم البرکت قدس سرہ ان ہستیوں میں سے ہیں جن کے لئے اللہ تعالیٰ نے فرما یا افمن شرح اللہ صد رہ للاسلام فھو علی نورہ من ربہ ۔ (القرآن پ ۲۳ سورۃ الزمرآیت نمبر۲۲) یہ شرح صدر ہی تو تھا کہ قلیل عرصہ میں جملہ علوم و فنون سے فراغت پالی ور نہ عقل کب باور کرسکتی ہے کہ چودہ سال کی عمر میں جملہ علوم و فنون از بر ہوں۔ ایں سعادت بزور بازو نیست تانہ بخشد خدائے بخشندہ ...