ضیائے ماہ نامہ  

اے اہلِ شام

اے اہلِ شام۔۔۔! تحریر :پروفیسر محمد اسماعیل بدایونی وہ وڈیو نہیں تھی ۔۔۔ وہ تو کلیجے پر چلتے خنجر تھے ۔۔۔وہ تو آنسوؤں، درد اور کرب کا سمندر تھے ۔۔۔ وہ کوئی اور نہیں تھا، میرا دانیال تھا۔۔۔ میری حبیبہ تھی، وہ دم توڑتے بچے مجھے اپنے ہی لگے، وہ سسکتے بچے کوئی اور نہیں تھے، رسول اللہ ﷺ کا کلمہ پڑھنے والے معصوم پھول تھے، وہ تو وہ کلیاں تھیں جو ابھی صحیح سے کھلی بھی نہیں تھیں ۔۔۔۔ میرے آنسو نہیں تھم رہے۔۔۔میرے آنسو کیوں نکل رہے ہیں ۔۔۔ میرا اُن سے...

بی بی حلیمہ کا گھر

نام ونسب: اسم گرامی: حلیمہ سعدیہ۔ سلسلۂ نسب: حلیمہ بنتِ ابو ذویب بن عبد اللہ بن حارث بن شجنۃ بن جابر بن رازم بن ناصرۃ بن فصیۃ بن نصر بن سعد بن بکر بن ھوازن بن منصور بن عکرمۃ بن خصفۃ بن قیس بن عیلان بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان۔ حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کا تعلق بنی سعدقبیلے سےتھا،اور یہ قبیلہ ہوازن کی ایک شاخ تھا،جو اپنی فصاحت و بلاغت میں جواب نہیں رکھتا تھا۔حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کے شوہر کا نام حارث بن عبدالعزیٰ بن رفاعۃ بن ملان ...

نحوست اور اسلامی نقطۂ نظر

نحوست اوراسلامی نقطۂ نظر ازقلم: مفتی محمد منظرمصطفیٰ نازؔ اشرفی صدّیقی ماریشس، افریقہ اسلام مذہب حقائق،صداقتوں اور سچائیوں پر مشتمل دین ہے۔توہمات وخرافات، خیالی وتصوراتی دنیا سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ بدشگونی وبدگمانی اور مختلف چیزوں کی نحوست کے تصور واعتقادکی یہ بالکل نفی کرتا ہے۔ اسلام دراصل ایک اکیلے واحد اور ایسی قادرِ مطلق ذات پر یقین و اعتقاد کی تعلیم دیتا ہے، جس کے تنہا قبضۂ قدرت اور اسی کی تنہا ذات کے ساتھ اچھی وبری تقدیر وابستہ ہے۔آدمی...

محرم رشتے جنسی درندے کیوں کر بنتے ہیں

محرم رشتے جنسی درندے کیوں کر بنتے ہیں؟   سوشل میڈیا کیا آج کی بچیاں اپنے محرم رشتوں سے بھی محفوظ نہیں؟ ماحول یا معاشرے میں یہ بگاڑ کیوں کر پیدا ہو رہا ہے؟ بچیاں جائیں تو کہاں جائیں؟ ان سوالات کے پیدا ہونے کی وجہ کے پیچھے کچھ وجوہات و واقعات ہیں، جن کا ذکر آگے ہوگا. ہم سب اپنے تئیں ایک اسلامی معاشرے کے باسی ہیں جہاں ہمیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے. ہمارے نام مسلمانوں والے اور کام بھی کسی حد تک مسلمانوں والے ہیں. باقی بھول چوک اللہ معاف کر...

علما کو اسمبلیوں میں جانا کیوں ضروری ہے

صدر الافاضل مولانا سیّد نعیم الدین مراد آبادی ﷫ علما کو اسمبلیوں میں جانا کیوں ضروری ہے؟ علمائے دین و پیشوایانِِ اسلام! اب آپ قدم اٹھائیں، گوشۂ تنہائی سے نکلیں، اس لیے نہیں کہ آپ کو جاہ ملے، منصب ملے، اس لیے نہیں کہ آپ حکومت کامزہ حاصل کریں، فقط اس لیے کہ دین کی حفاظت ہو، اسلام اورمسلمانوں کے مفاد کے خلاف پیش ہونے والی تجاویز کو روک سکیں، اور مسلمانوں کے مستقبل کو خطرے سے محفوظ رکھ سکیں، جو قانون ایک دفعہ پا...

سلطان العلما حبیب سالم شاطری﷫ کا سانحۂ ارتحال

سلطان العلما علامہ حبیب سالم شاطری ﷫ کا سانحۂ ارتحال تحریر:مفتی محمد اکرام المحسن فیضی گذشتہ دنوں ۳۰؍ جمادی الاوّل ۱۴۳۹ھ/ ۱۷؍ فروری ۲۰۱۸ء شبِ ہفتہ ، علم و عمل کے پیکر، تریم حضرموت کے علما کے سرتاج، جامعہ رباط تریم کے مہتمم، سلسلۂ باعلویہ کے مرشدِ جلیل، ہزاروں علما کے استاذِ مکرم، عارف باللہ، سلطان العلما حضرت علامہ حبیب سالم بن عبداللہ بن عمر شاطری رحمہ اللہ تعالٰی جدّہ کے نجی ہسپتال میں انتقال فرما گئے۔ (انا للہ وانا الیہ راجعون) اور دوسرے دن ...

جب مرد، مردوں سے اور عورتیں، عورتوں سے بے نیاز ہوجائیں

جب مرد، مردوں سے اور عورتیں، عورتوں سے بے نیاز ہوجائیں از: تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری ازہری دامت برکاتھم العالیۃ حواشی: مفتی محمد عبدالرحیم نشؔتر فاروقی اس کی تفصیل دوسری حدیث میں ارشاد ہوئی جس کو خطیب [1] اور ابنِ عساکر [2] نے حضرت واصلہ اور انس سے روایت کیا، سرکار ﷺ نے فرمایا: ’’دنیا اس وقت تک فنا نہ ہوگی جب تک عورتیں عورتوں سے اور مرد مردوں سے بے نیاز نہ ہوجائیں اور ’’السحاق‘‘ عورت کا عو...

حیا برائے فروخت

حیا برائے فروخت تحریر: محمد زبیر بیگ یہ کوئی پرانی بات نہیں، چند ہی سال پہلے ہمارے معاشرتی خدوخال میں حیا موجود تھی، غیرت زندہ تھی۔ گھروں میں عورتیں دوپٹے اتارنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی تھیں۔ گھرکے مرد گھر میں داخل ہونے سے پہلے کھانستے کھنکارتے تھے کہ عورتیں اپنی چادریں درست کرلیں ۔گھروں میں مردان خانے اورزنان خانے الگ الگ ہوا کرتے تھے۔ بھائی بہنوں کو بے پردہ ساتھ لے جانے میں معترض ہوتے تھے،شادی بیاہ کی تقریبات میں عورتوں اور مردوں کے لیے علیحد...

تعلیمات غوث الاعظم

تحریر: حضرت علامہ محمد  رمضان تونسوی محبوب سبحانی غوث الاعظم سید نا شیخ عبدالقادر جیلانی ﷫ان عظیم شخصیات  میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی سنہری  تعلیمات  کی بدولت اسلام کی آفاقی تعلیم کو زندہ و جاوید کردیا۔ آپ کی تعلیمات نے عالم اسلام کے مرکز بغداد میں ٹوٹ پھوٹ کے شکار معاشرے کو حیات نو کا مژدہ سنا کر مسلم امہ کے نحیف و ناتواں بدن میں نئی روح پھونک دی تھی۔ اس وقت سے آج تک آپ کی تعلیمات امت مسلمہ کو روحانی غذا فراہم کررہی ہیں۔ عص...

جب غیر اللہ کی قسم کھائی

از: تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری ازہری دامت برکاتہم العالیہ تخریج: عبید الرضا مولانہ محمد عابد قریشی علامت قیامت میں سرکارعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے یہ بھی بتایاکہ لوگ غیر اللہ کی قسم کھائیں گے اور غیر اللہ کی قسم کھانا شرعاً ممنوع ہے۔ حدیث شریف میں ہے: ’’من حلف بغیر اللہ فقد اشرک‘‘[1] یعنی جوغیر اللہ قسم کھائے وہ مشرک ہے ۔ یعنی حقیقتاً مشرک ہے اگر غیر اللہ کی وہ تعظیم مراد لے جو اللہ کے لئے خاص ہے ، اسی ...