چمڑے کی صنعت زوال پذیر
چمڑے کی صنعت زوال پذیر ہندوستان کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے مدارس اسلامیہ کے لئے نا قابل تلافی نقصانات خدا خدا کر کے عید الاضحیٰ کے ایام اختتام پذیر ہوئے اور ملک میں کہیں بھی کوئی قابل ذکر حادثہ کے رونما ہونے کی اطلاعات اب تک نہیں ہیں، تاہم چمڑے کی صنعت میں زوال پذیری مدارس اسلامیہ کے لیے کسی بڑی ناگہانی مصیبت سے کم نہیں ہے۔ کسے خبر نہیں کہ نناوے فیصد مدارس اسلامیہ میں زیادہ تر یتیم و نادار اور غریب و مفلوک الحال طلبہ و طلبات داخلے کے لیے آتے ہی...