اے عشق تیرے صدقے
اے عشق تیرے صدقے تحریر: مولانا محمد ملک الظفر سھسرامی عشقِ رسولِ کونینﷺ، قومِ مسلم کا وہ عظیم و گراں قدر سرمایہ ہے جس سے ہر پست کو بالا کرنے کا حوصلہ پروان چڑھتا ہے۔ نعتِ مقدّس اسی عشق کے والہانہ انداز کا خوبصورت و حسین وسیلۂ اظہار ہے۔ لفظوں کی بازی گری سے اس صنفِ مقدّس کا حق ادا نہیں کیا جا سکتا۔ فن اپنے کمال پر ہو اور جذبۂ عشقِ مصطفیٰ ﷺ دل میں ہو، تو نعت اپنے حقیقی مفہوم و معا...