باطل عقائد و رسومات اور ماہِ صفر
اسلامی سال کے دوسرے مہینے کا نام ’’صفر المظفر‘‘ ہے۔یہ صفر بالکسر سے ماخوذ ہے ، جس کا معنیٰ خالی ہے۔ کوئی مہینہ منحوس نہیں ہوتا ماہ صفر المظفرکوجاہل لوگ منحوس سمجھتے ہیں ، اس میں شادی کرنے اور لڑکیوںکو رخصت کرنے سے، نیا کاروبار شروع کرنے اور سفر کرنے سے گریزکرتے ہیں۔ خصوصاًماہ صفر کی ابتدائی تیرہ تاریخیں بہت زیادہ منحوس گمان کی جاتی ہیں اور ان کو تیرہ تیزی کہتے ہیں۔ تیرہ تیزی کے عنوان سے سفید چنے (کابلی چنا) کی نیاز بھی دی ...