واٹس ایپ اور ہماری ذمہ داریاں
واٹس ایپ اور ہماری ذمہ داریاں
دین کی اشاعت و فروغِ اہلِ سنّت کی غرض سے عموماً گروپ بنائے جاتے ہیں، اس لیے گروپ کے لیے چند باتوں کا لحاظ ضروری ہے
[1]گروپ کے اصول و ضوابط کا لحاظ ضروری ہے تا کہ معیار مجروح نہ ہو۔
[2]بغیر مطالعہ کیے کوئی Post آگے ہرگز نہ بڑھائیں۔
[3]شرعی اعتبار سے بھی Post کا جائزہ لیں ورنہ بری بات آگے بڑھانا آخرت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
[4]جن گروپس میں Posts/Imagesڈالنا منع ہو وہاں احتیاط کریں۔
[5] غیر ضروری Postsکے لیے اصلاح کا انداز شائستہ ہو۔
[6]خبریں، اعلانات، واقعات اور Programsتاریخ، مقام، وقت کی تصدیق کے بعد ہی Shareکریں۔
[7]اکابر، علما، مفتیان کرام سے منسوب بیانات، اعلانات کے لیے دستخط، اسکین، لیٹر پیڈ وغیرہ کی جانچ ضرور کرلیں۔ کہیں جعلی Postآگے بڑھانے کے مرتکب نہ ہوجائیں۔
[8] بدعقیدہ، وہابی مولویوںیا ان کے اکابر سے منسوب کسی بھی پوسٹ کو Shareنہ کریں۔
[9]اِس زمانے میں دیوبندی تبلیغی حلقے کے مولوی اہلِ سنّت کے بھیس میں اپنی بات پھیلا رہے ہیں، ایسی باتوں سے اہلِ سنّت کے گروپس کو بچائیں۔
[10]گروپس میں تشہیری Messagesکمپنیوں اور Websites کے لالچ والی Postsہرگز Shareنہ کریں۔
[11]کسی بھی گروپ میں زیادہ Postsآنے سے شرکائے گروپ کو تکلیف ہوتی ہے اِس کا لحاظ رکھیے۔
[12] اِس زمانے میں اہلِ سنّت کی شناخت مسلکِ اعلیٰ حضرت ہے اِس پر سختی سے کاربند رہیے۔اِسی کے مطابق Whatsapp/Facebookو دیگر سوشل سائٹس کا استعمال کیجئے۔
[13]تمام سلسلے ہمارے ہیں، اِس لیے کسی بھی سلسلے کی دِل آزاری سے پرہیز کیجئے۔
[14] تنقید تعمیری ہو، مسلکی استحکام پیشِ نظر ہو۔ اپنوں کی ہجو، تذلیل، بے عزتی سے پرہیز کیجئے۔گالی گلوچ سے بھی بچیے۔
[15] اکابر سے منسوب باتیں اتنی ہی پیش کیجئے جتنی اکابر نے کہی ہیں،اِس میں اپنی طرف سے کمی بیشی سخت مذموم ہے۔
[16] گروپس میں شامل علمائے کرام سے درخواست ہے کہ وہ گروپ کی شرعی لحاظ سے رہنمائی فرماتے رہیں۔
صرف ایڈمین کیلئے:
[1]گروپ میں جنھیں Addکریں ان کی اجازت پہلے لے لیں۔
[2]علمائے کرام کو اگر گروپ میں شامل کرنا ہو تو ان کی اجازت پہلے حاصل کر لیں۔
[3] گروپ کے اصول سے ہر ممبر کو پہلے ہی آگاہ کر دیں۔
[4] ممبرز کی غلطی پر نرمی کے ساتھ اِصلاح کریں۔
[5] عمدہ، معیاری، دلیل سے آراستہ Postsفراہم کریں۔
[6]اصلاحِ عقیدہ، اِصلاحِ اعمال، اصلاحِ اخلاق کے لیے بھی Postsکیجئے۔
[7]سنی گروپوں میں بد عقیدہ افراد کو ہرگز شامل مت کیجئے، اس کا اثر ہمارے بھائیوں پر کہیں بُرا نہ پڑ جائے۔
خیر خواہی کے جذبات کے ساتھ راقم [غلام مصطفیٰ رضوی]نے یہ Pointsتیار کیے۔ کسی طرح کی غلطی پر علمائے کرام کی رہنمائی مشعلِ راہ ہوگی۔
مزید اضافہ
سلام و رحمت
وقت ہزار نعمت
مذکورہ بالا محاورہ ہمیں بچپن کی یاد دلاتا ہے کہ تعلیم کے پہلے زینے ہی سے وقت کی قدر و اہمیت کو ذہن نشین کیا جائے
یہاں تمہید کا مقصد صرف اتنا ہے کہ
یہ وقت جو امت پہ عجب آن پڑا ہے ہم مل کر اسے اچھے سے خرچ کریں کہ ہمارے بعد کی نسلیں ہمیں اس وقت کو یاد کرتے کرتے ہمیں بھی تاریخ میں یاد رکھے
سوشل میڈیا کے اس جہان میں جسے دنیا
واٹس اپ کے نام سے جانتی ہے ہم یقینا اس میں اچھی زندگی گزار رہیں ہیں
لیکن قارئین کرام۔۔۔۔ !
پھر وہی تین حروف دہراؤں گا کہ
وقت ہزار نعمت
آپ میرے اس گروپ میں بطور ممبر شمولیت اختیار کئے ہوئے ہیں
استدعا صرف اتنی ہے کہ اس گروپ کے وقت کو ممتاز بنائیں
ممتاز پوسٹ کو ارسال کر کے
ممتاز معلومات کو فراہم کر کے
ممتاز خبروں سے باخبر کر کے
ممتاز اقوال سے
ممتاز گفتار سے
ممتاز کردار سے
ممتاز اخلاق سے
یقینا میرے مخاطب احباب ذی وقار مدعا سمجھ گئے ہوں گے
آئیں مل کر اس گروپ کو پاک کریں
فالتو کاموں سے
بے کار پوسٹوں سے
بے وقتی تصاویر سے
یہ وقت ہمارا ہے
یہ زمانہ ہمارا ہے
یہ جہان ہمارا ہے
کیوں کے ممتاز نبی کا ممتاز قادری ہمارا ہے
آپ کا ممتاز اقدام اس گروپ کی امتیازی حیثیت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے
میں اور دیگر ممبران منتظر ہیں
والسلام مع الاکرام
ایڈمن
(سید محمد مبشر قادری)