مقام اہل بیت قرآن سے
مقام اہل بیت قرآن سے یہاں ہم وہ آیات اور تشریح نقل کررہے ہیں جن کو شیخ الحدیث والتفسیر، بیہقی وقت، محققِ عصر، مناظر اسلام، حضرت علامہ مولانا مفتی محمد منظور احمد فیضی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے رسالہ : القول السدید فی محاسن الشھید وذما ئم یزید میں نقل کیا۔ اِنَّمَا یُرِیۡدُ اللہُ لِیُـذْہِبَ عَنۡکُمُ الرِّجْسَ اَہۡلَ الْبَیۡتِ وَ یُطَہِّرَکُمْ تَطْہِیۡرًا [1] کنزالایمان: اللہ تو یہی چاہتا ہے اے نبی کے گھر والو کہ تم سے ہر ناپاکی کو دور فرماد...