ہم تقلید کیوں کرتے ہیں؟
اتوار کا دن تھا،میں اپنی لائبریری میں مطالعہ میں مصروف تھا ۔دروازے پر دستک ہوئی۔پوچھا! کون؟آواز آئی:عاطف۔۔میں نے دروازہ کھولتےہی سلام میں پہل کی۔ارے بھائی !آئیے ،لائبریری میں بیٹھتے ہیں۔۔۔اورسنائیں۔۔کیسے آنا ہوا؟کہنے لگے کہ آپ نے دیگر موضوعات پربھی لکھا ہے ہمیں اس پر بھی کچھ تحریر دے دیں کہ"ہم تقلید کیوں کرتے ہیں"تا کہ میں اور میرے دوست اسے سمجھ سکیں۔پھر کہنے لگے کہ آپ سے اس لیے کہا کہ آپ ہر بات کو بڑے سادہ اور عام فہم انداز میں کہہ دیتے ہ...