مقام حدیبیہ پر پانی میں برکت کا ظہور
یہ روایت حضرت جابر رضی اللہ عنہما سے ہے کہ حدیبیہ کے روز لوگوں کو سخت پیاس لگی۔ نبی اکرم ﷺ کے سامنے چمڑے کے برتن میں پانی تھا۔ آپ ﷺ نے اس سے پانی لے کر وضو کیا تو لوگ آپ ﷺ کی طرف تیزی سے لپکے۔ آپ ﷺ نے یہ منظر دیکھ کر فرمایا: ’’تمہیں کیا ہوگیا ہے؟ انہوں نے عرض کیا، ہمارے پاس نہ وضو کے لیے پانی ہے نہ پینے کے لیے بس یہی ہے جو اس برتن میں ہے۔ آپ ﷺ نے اس برتن میں اپنا دست مبارک ڈالا، پھر کیا تھا کہ ٓاپ ﷺ کی انگلیوں سے پانی چشمے کی طرح ...