فضائل و مناقب  

رمضان کی برکتیں

رمضان کی برکتیں اورعشرہ جہنم سے نجات و شبِ قدر ماہِ رمضان میں خوش نصیبوں نے رحمت و مغفرت کے دوسرے عشرے سے اپنے حصے کی برکتیں سمیٹیں جس کے بعد خیر و برکت سے آراستہ تیسراعشرہ آیا ۔اس کی ہر گھڑی میں روزہ  داروں پر انعام و اکرام کی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور روزہ دار اس سے فیضاب ہورہے ہیں ۔ جہنم سے آزادی کی نوید سناتا تیسرا عشرہ روزہ داروں میں نئی روح پھونک رہا ہے۔ اُخروی زندگی بہتر بنانے کی لگن بڑھ گئی ہے۔ تسبیح و قیام ، رکوع و سجود سے چہرے پُر ...

قطبِ مدینہ علیہ رحمہ کی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے محبت

مفتی محمد اشفاق رضوی (خطیب مرکزی جامع مسجد خانیوال شہر) بیان کرتے ہیں کہ میں ۱۹۷۹ء میں حج کے بعد مدینۂ منورہ حاضر تھا۔ وہاں حضرت شیخ مدنی﷫ سے دریافت کیا کہ حضور ہم نے سنا ہے کہ آپ نے مدینۂ طیبہ میں اپنے شیخ اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی قدس سرہٗ کے وصال کے بعد ان کی زیارت کی ہے۔ حضرت مدنی﷫ نے فرمایا، ہاں ایک مرتبہ مواجہہ شریف میں حاضری دینے کے لیےمسجدِ نبوی شریف کے باب السلام سے اندر داخل ہوا تو دیکھا کہ اعلیٰ حضرت عظیم البرکت قدس سرہٗ مواجہہ شریف کی ط...

قطبِ مدینہ کا عشقِ رسول ﷺ

حضرت مدنی﷫ کو حضور سرورِ کائناتﷺ کی ذاتِ والا صفات سے بے پناہ الفت و عقیدت تھی۔ ان کی محفل میں ہر وقت ذکرِ رسول اللہﷺ اور نعت خوانی ہوتی تھی۔ پاکستان اور بھارت کے نعت گو، نعت خواں حضرات میں شاید ہی کوئی ایسا ہو جس نے مدینۂ منورہ میں حضرت کی خدمت میں حاضر ہوکر نعت نہ پڑھی ہو۔ مدینۂ منورہ میں محافلِ میلاد کھلے طور پر منعقد نہیں ہوتیں، لیکن ان پابندیوں کے باوجود اکثر گھرانوں سے نعتِ رسولﷺ کی روح پرور آوازیں سنائی دیتی رہتی ہیں۔ ان تمام نجی محفلوں م...

شہداءِ بدر کے ناموں کی فضیلت

اکثر علماء ، صلحاء، اصفیاء، عرفاء، نقباء، نجباء، اتقیاء اور اولیاء فرماتے ہیں کہ شہداءِ بدر کے ناموں کو پڑھ کر ان کے وسیلے سے دعا کریں تو حاجت روائی ہوتی ہے اور یہ نام لکھ کر گھر میں لگائیں تو اس کی برکت سے گھر کے مکینوں کے ایمان، جان اور مال و آبرو کی حفاظت ہوگی۔ (کو کبۂ غزوئہ بدر:۲۵۸، مؤلف مولانا بخشی مصطفی علی خان میسوری مدنی علیہ الرحمہ) حضرت مھجع بن صالح رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت عبیدہ بن حارث بن مطلب بن عبد مناف بن قصیٰ رضی اللہ تعالیٰ عن...

قطبِ مدینہ کا سفرِ آخرت

اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت کے مریدِ رشید و سعید اور خلیفۂ اجل قطبِ مدینہ، شیخ العرب والعجم حضرت مولانا الحاج شاہ ضیاء الدین احمد قادری رضوی قَدَّسَ اللہُ سِرَّہُمَا الْعَزِیْز نے خاص مدینۃ النبی میں ۴؍ذی الحجہ کو جمعہ کے دن عین اذان کے وقت کلمۂ حی علی الفلاح پر داعیِ اجل کو لبیک کہا۔ ۳۰ برس کی عمر شریف میں آپ نے ہندوستان سے ہجرت فرمائی اور مدینہ امینہ میں جاکر بس گئے۔ مدینہ طیبہ کے دورانِ قیام آپ نے ستّر حج کیے۔ ادھر دس سالوں سے آپ مدینہ پاک میں ...

سراپائےحضرت عمر فاروقِ اعظم

سراپائےخلیفۂ دوم امیر المومنین حضرت عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ   ابنِ سعد رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ اور حاکم رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ زر رضی اللہ تعا لی عنہ کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ عید کے دن میں مدینے کے لوگوں کے ساتھ شہر سے باہر نکلا تو میں نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو پیدل جاتے ہوئے دیکھا،آپ کارنگ گندمی تھا۔خود پہننے کی وجہ سے آپ کے سر کے بال گر گئے تھے۔آپ کاقد لمبا تھا،آپ کا سر دوسرے لوگوں کے سروں سے اونچا معلوم ہوتا تھا ...

تذکرۂ حسان الہند

حسان الہند علامہ میر سید غلام علی آزاد بلگرامی چشتی علیہ الرحمہ بارہویں صدی ہجری کے عظیم مؤرخ ہیں۔ بچپن ہی میں آپ کو خواب میں جلوۂ حبیبِ اعظم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی زیارت کا شرف حاصل ہوا اور پھر تسکینِ قلب کے لیے زیارتِ حرمیَن طیبیَن کی جانب تنِ تنہا پروانہ وار نکل پڑے۔ شہرِ محبت مدینہ مقدسہ میں حضرت شیخ محمد حیات سندھی مدنی سے علمِ حدیث کادرس لیا۔ فریضۂ حج ادا کیا اور کئی ماہ مکۂ مکرمہ میں قیام کیا،مقاماتِ مقدسہ اور اسلامی آثار کی ...

اصل سکندرِ اعظم کون تھا؟

مقدونیہ کا الیگزینڈر یا تاریخ اسلا م کے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ؟ مقدونیہ کا الیگزینڈر بیس سال کی عمر میں بادشاہ بنا، 23 سال کی عمر میں مقدونیہ سے نکلا، اس نے سب سے پہلے پورا یونان فتح کیا، اس کے بعد وہ ترکی میں داخل ہوا، پھر ایران کے دارا کو شکست دی، پھر وہ شام پہنچا، پھر اس نے یروشلم اور بابل کا رخ کیا، پھر وہ مصر پہنچا، پھر وہ ہندوستان آیا، ہندوستان میں اس نے پورس سے جنگ لڑی، اپنے عزیز از جان گھوڑے کی یاد میں پھالیہ شہر آباد کیا، مکر...

مختصر حالات حضرت شیخ الحدیث علامہ محمد نصر اللہ خان افغانی رحمة الله عليه

حضرت حضور مفتی اعظم ہند مولانا مصطفی رضا خان کے خلیفہ،مولانا نظام الدین الہ بادی،مولانا غلام جیلانی اور محدث اعظم پاکستان مولانا سردار احمد خان رحمة اللہ علیہ کے شاگرد تھے۔ آپ نے پوری زندگی علم دین حاصل کرنے میں اور دینی مدارس میں درس و تدریس میں گذاری۔ انڈیا،بنگلادیش اور پاکستان کے عظیم مدارس میں اونچے درجہ کی کتب کی تدریس فرمائی۔ اعلی حضرت فاضل بریلوی رحمة الله عليه کے سچے عاشق تھے۔ حدائق بخشش پر اتھارٹی تھے۔ شاید ہی آپ کا کوئی پروگرام حدائق ب...

خاندان رضا اور احترام سادات

مولانا حسنین رضا خاں علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: اعلیٰ حضرت محدث بریلوی علیہ الرحمۃ کا خاندان سادات کی عزت وعظمت کے لیے مدت سے مشہور ہے۔ اعلیٰ حضرت قبلہ کے دادا مولانا رضا علی خاں علیہ الرحمہ روزانہ نماز فجر پڑھ کر سادات کرام نو محلہ کی خیریت معلوم کرنے اور سلام عرض کرنے جایا کرتے تھے ان کے اس معمول میں کسی مجبوری ہی سے فرق پڑتا تھا، یہ خاندان نجیب بھی سادات کرام کا عجیب خاندان تھا، ان کے اخلاق کریمہ یہ کہلوالیتے تھے کہ ان کی رگوں میں خون رسالت ہ...