یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے
اس فانی دنیا میں کسی کو ہمیشہ نہیں رہنا ہے بلکہ ایک نہ ایک دن ہر کسی کو یہ دنیا چھوڑکر آخرت کا سفر طے کرنا ہے۔ مگر پھر بھی غافل لوگ اس فانی دنیا کی چند روزہ عیش وعشرت کی وجہ سے مسرور، موت کی سختیوں سے غافل اور دنیا کی لذتوں میں بد مست ہیں، اہل و عیال کی چند روزہ انسیت اور دوستوں کی وقتی محبت میں اندھیری قبر کی تنہائیوں کو بھولے بیٹھے ہیں۔ مگر اچانک موت کا فرشتہ آئے گا اور ان کی ساری امیدیں خاک میں مل کر رہ جائیں گی۔ کامیاب شخص وہی ہے جو موت سے پہ...