تصانیفِ اعلیٰ حضرت علیہ رحمہ

تصانیفِ اعلیٰ حضرت علیہ رحمہ

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے مختلف عُنوانات پر کم و بیش ایک ہزار کتابیں لِکھی ہیں۔ یوں تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے 1286ھ سے1340ھ تک لاکھوں فتو ے دیئے ہوں گے ، لیکن افسوس! کہ سب نَقل نہ کئے جاسکے، جونَقل کرلیے گئےتھے اُن کا نام ’’اَلعَطایَا النَّبَوِیَّہ فِی الفَتاوَی الرَّضَوِیَّہ‘‘ رکھا گیا۔فتاوٰی رضویہ(مُخَرَّجہ)کی30جلدیں ہیں جن کے کل صَفحات21656،کل سُوالات وجوابات :6847اور کل رسائل :206ہیں۔(فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۳۰ص۱۰رضا فاؤنڈیشن مرکز الاولیاء لاہور)

قراٰن و حدیث ، فِقہ، مَنطِق اور کلام وغیرہ میں آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی وُسعَتِ نظرِی کا اندازہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے فتاوٰی کے مُطالَعے سے ہی ہوسکتا ہے۔کیوں کہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے ہرفتوے میں دلائل کا سَمندر موج زَن ہے۔


متعلقہ

تجویزوآراء