جس کے حضور ہوگئے اس کا زمانہ ہوگیا
جس کے حضور ﷺ ہوگئے اس کا زمانہ ہوگیا مشکل جو سر پہ آپڑی تیرے ہی نام سے ٹلی مشکل کشا ہے تیرا نام ،تجھ پر دُرود وسلام دامنِ مصطفی سے جو لپٹا یگانہ ہوگیا جس کے حضور ہوگئے اُس کا زمانہ ہوگیا حضرت شیخ ابو الحسن بن حارث لیثی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جو کہ پابندِ شرع اور متبعِ سنت اور درودِ پاک کی کثرت کرنے والے تھے فرماتے ہیں کہ مجھ پر گردش کے دن آگئے ۔ فقر و فاقہ کی نوبت آگئی اور عرصہ گزر گیا ۔ یہاں تک کہ عید آگئی اور میرے پاس کو...