اسلامی نئے سال کا حقیقی پیغام
اسلامی نئے سال کا حقیقی پیغام۔۔۔! اسلامی سال کا آغاز اوراختتام دونوں ہی قربانی پر ہوتا ہے ۔ ماہِ ذی الحجہ میں ہم سنتِ ابراہیمی اداکرکے قربانی کی یاد تازہ کرتے ہیں اور محرم الحرام کا مہینہ میدانِ کرب و بلا میں جگر گوشۂ رسولﷺ کی یاد تازہ کرنے کا مہینہ ہے ۔ گویا اسلامی سال کا آغاز بھی ہمیں اپنے اندر ایثار و قربانی کے جذبے کو پیدا کرنے کا پیغام دیتا ہے تو انجام بھی ۔1438 ھ کا یہ سالِ نو ایسے خوں آشام ماحول میں آیا ہے جب کہ ساری مسلم دنیا پریشاں ...