زمین کی پیداوار پر عشر کے مسائل و احکام
✍_حافظ اسد الرحمٰن صحیح بخاری میں سیّدنا عبداللہ ابنِ عمر رضی اللہ تعالٰی عنہما سے مروی ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:> جس زمین کو آسمان یا چشموں نے سیراب کیا یا عشری ہو یعنی نہر کے پانی سے اُسے سیراب کرتے ہوں، اُس میں عُشر ہے اور جس زمین کے سیراب کرنے کے لیے جانور پر پانی لاد کر لاتے ہوں، اُس میں نصف عُشر یعنی بیسواں حصّہ ہے۔ عشری زمین سے ایسی چیز پیدا ہوئی جس کی زراعت سے مقصود زمین سے منافع ح...