محمد انس رضا  

فصیح اردو

از قلم: محمد انس رضا میرے ایک دوست کی پریس کی دکان ہے، میری جب سے اس کے ساتھ دوستی ہوئی ہے میں نے اسے چھپائی(Press) کے کام سے وابستہ پایا ہے، اس کی دکان پر میری کثرت سے باریابی  کی وجہ سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ میری دکان ہے یا میں اس کے ساتھ کاروبار میں شریک ہوں، جب کہ یہ ایک تبادلۂ علمی کا سلسلہ ہے جو مجھے اس کی دکان تک لے جاتا ہے۔  اس دکان پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی اَشیا کی چھپائی کے سلسلے میں آتے ہیں،...