ناصر میمن  

ویڈیو گیم کے نقصانات

ویڈیو گیم کے نقصانات وڈیو گیم کے ذَرِیعے دین و ایمان کا نقصان بَہُت کم بچوں کو اس بات کا احساس ہوگا کہ مسلمانوں کی نئی نسلوں کو تباہ کرنے کیلئے دشمنانِ اسلام ایسی ایسی گیمز تیار کررہے ہیں کہ بچّہ کھیل ہی کھیل میں نہ صِرْف عَمَلاً اسلام سے دُور چلا جائے بلکہ مَعَا ذَاللہ اس کے دل میں دینِ اسلام ہی کی نفرت بیٹھ جائے مَثَلاً وِڈیو گیم کھیلنے والا جس قسم کے کرداروں کو اسکرین پر دیکھتا ہے ان میں ایسے کردار بھی شامل ہوتے ہیں جن کے ہاتھوں اسلامی حُلیے م...

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی ولادتِ باکرامت

حضرت  امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادتِ باکرامت نواسہ رسول ،جگرگوشہ بتول امامِ عالی مقام حضرتِ سیِّدُناحسین بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پیدائش ۴ شعبان المعظم ۴ھ میں مدینہ منورہ میں ہوئی ۔ نانائے حَسَنَین،رحمتِ دارین، تاجدارِ حَرَمَین، سرورِ کَونَین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے داہنے کان میں اذان دی اور بائیں میں تکبیر پڑھی اور اپنے دہن مبارک سے تحنیک فرمائی اور دعاؤں سے نوازا۔ساتویں دن آپ کا نام حسین رکھا اور ایک بکری سے عقی...

مختصر تذکرہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ

مختصر تذکرہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ خلیفۂ دوم جانشین پیغمبر حضرت عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کنیت ""ابوحفص"" اورلقب ""فاروق اعظم""ہے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اشرافِ قریش میں اپنی ذاتی وخاندانی وجاہت کے لحاظ سے بہت ہی ممتاز ہیں ۔ آٹھویں پشت میں آ پ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا خاندانی شجرہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے شجرۂ نسب سے ملتاہے ۔آپ واقعہ فیل کے تیرہ برس بعد مکہ مکرمہ میں پیداہوئے اوراعلان نبوت کے چھٹے سال...

اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کا مختصر تعارف

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کا مختصر تعارف اعلٰیحضرت ، اِمامِ اَہلسنّت ، عظیمُ البَرَکت، عَظِیمُ المَرْتَبت، پروانہ شمعِ رِسالت ، مُجَدِّدِ دِین ومِلَّت، حضرتِ علَّامہ مولٰینا الحاج الحافظ القاری الشّاہ امام احمد رَضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن کی ولادت باسعادت بریلی شریف (ہند)کے مَحَلّہ جَسولی میں ۱۰ شَوَّالُ الْمُکَرَّم ۱۲۷۲ھ بروز ہفتہ بوقتِ ظہر مطابِق 14 جون 1856ء کو ہوئی۔ سِنِ پیدائش کے اِعتبار سے آپ کا تاریخی نام اَلْمُختار (۱۲۷۲ھ) ...

مختصر تذکرہ حضرت ابو بکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ

خلیفہ اول جانشین پیغمبرامیرالمؤمنین حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نام نامی "عبداللہ "،"ابو بکر" آ پ کی کنیت اور"صدیق وعتیق"آپ کا لقب ہے۔ آپ قریشی ہیں اورساتویں پشت میں آپ کا شجرہ نسب رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے خاندانی شجرہ سے مل جاتاہے ۔ آپ عام الفیل کے ڈھائی برس بعد مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے ۔ آپ اس قدر جامع الکمالات اورمجمع الفضائل ہیں کہ انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کے بعد تمام اگلے اور پچھلے انسانوں میں سب سے افضل...

مختصر تذکرہ حضرتِ سیدنا ضیاء الدین مدنی

حضرتِ سیِّدُنا ضیا ء الدین مَدَنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی حضرتِ سیِّدُنا قطبِ مدینہ کی ولادتِ باسعادت ۱۲۹۴ھ ،۱۸۷۷ء میں پاکستان کے شہرضیاء کوٹ (سیالکوٹ)میں بمقام کلاس والا ہوئی۔ ""یاغفورُ"" سے سِنِ وِلادت نکلتا ہے ۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرتِ سیِّدُنا صِدّیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اولاد میں سے ہیں۔ ابتدائی تعلیم ضیاء کوٹ میں حاصِل کی پھر مرکزالاولیاء (لاہور) اور دہلی میں کچھ عرصہ تَحْصِیلِ علم کیا بِالآخِر پیلی بِھیت(یوپی انڈیا) میں حضرتِ علام...