حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت ایامِ تشریق میں ہوئی او ر آپ شنبہ کی شب میں مغرب و عشاء کے درمیان بقیع شریف میں مدفون ہوئے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عمر بیاسی سال کی ہوئی۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جنازہ کی نمازحضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پڑھی اور انہوں نے آپ کو دفن کیا اور یہی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وصیت تھی۔(تاریخ الخلفاء،عثمان بن عفان رضی اﷲ عنہ، فصل فی خلافتہ، ص۱۲۸۔۱۲۹ملخصاً) ابن عساکر نے یزید بن حبیب سے نقل...