ھو القادر سیدی ضیاء الدین احمد القادری  

دو عظیم بشارتیں

دو عظیم بشارتیں           (یہ جناب سکندر صاحب جو حضرت سے انتہائی عقیدت رکھتے تھے،اور آپ کی مجالس میں شرکت فرماتے تھے۔ان کا واقعہ ہے۔)وہ فرماتے ہیں: امسال یعنی جنوری  1974ء میں میرا قیام مدینہ منوری کی اصطفا منزل میں تقریباً اٹھائیں یوم رہا۔اسی دوران خداوند کریم کا یہ فضل عظیم ہوا کہ رحمت اللعالمین ﷺ کے دربار سے وہ انعام عطا ہوا جس کو میں اپنی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی اور اپنی قسمت کی معراج کہوں...

فقیر قادری کےلیے بشارت

فقیر قادری کےلیے بشارت           1974ء میں فقیر قادری(عارف ضیائی صاحب) نے مدینہ طیبہ مستقل سکونت کا اردہ کرلیا، اس کا اظہار احقر نے اپنے ایک نہایت مہربان شیخ عبد الہادی بن خیر محمد بن حامد السندھی رحمۃ اللہ علیہم اجمعین سے کیا تو وہ بہت خوش ہوئے کہا یہ تو بہت اعلیٰ ارادہ ہے ، دعا کی اور کہا میں کپڑے کی تجارت شروع کرنے والا ہوں آپ میرے ساتھ شریک ہوجاؤ مگر شرط یہ ہے کہ کم از کم دس برس کا معاہدہ کرو کہ آپ...

جناب مسعود احمد کےلیے بشارت

جناب مسعود احمد کےلیے بشارت         جناب مسعود احمد قادری ضیائی زید مجدہ فرماتے ہیں:           بندہ جب دوسری مرتبہ حج کےلیے آیا تو پہلے مدینہ پاک حاضر ہوا یہیں سے حج کےلیے گیا  اور حج کے بعد مدینہ منورہ واپس آگیا۔چونکہ میرا مدینہ طیبہ میں مستقل قیام کا ارادہ تھا، اسلئے پاکستان میں ہی والد صاحب سے اجازت حاصل کرلی تھی۔ایک دوست کی وساطت سے باب المجیدی میں محمد القرش...

کھانے میں برکت

کھانے میں برکت           حضرت سلیمان اسماعیل الواعظ۱۳۵؎ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرمایا کرتے تھے، یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں چھ ماہ مدینہ طیبہ اور چھ ماہ بغداد مقدس رہتا تھا:           میں شیخ عمر سمان، سیدی حسن اور شیخ حسن ملا وغیرہ کے ساتھ، ہم بارہ آدمی شیخ ضیاء اللہ یرحمہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان کے پاس پانچ آدمی پہلے سے موجود تھے۔ تھوڑی دیر بعد کھانا آگیا...

مستجاب الدعوات

مستجاب الدعوات           مزید بیان کرتے ہیں:           یہ بات متعدد مرتبہ مشاہدہ میں آچکی ہے کہ آپ کی دعا کو جلد شرف قبولیت حاصل ہوتا تھا۔ آپ ہمیشہ سترہ رمضان المبارک کو سید الشہداء سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں افطاری کا اہتمام فرمایا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ اسی حاضری کے موقع پر فرمایا۔کل میں نے مسعودکی گاڑی پر سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ حاضری کےلیے جانا ہ...

تبلیغی جماعت والے کے لڈو

تبلیغی جماعت والے کے لڈو           ایک مرتبہ بعد صلاۃ المغرب احقر قطب مدینہ رضی اللہ عنہ کے حضور حاضر تھا۔ اشرف المشائخ علامہ  غلام قادر اشرفی رحمۃ اللہ علیہ حاضر ہوئے۔ حضرت قطب مدینہ سے و الہانہ عقیدت و محبت رکھتے تھے۔ حضرت سیدی بھی ان پر بے حد کرم فرماتے تھے۔ حکم ہوا۔           ‘‘عارف بیٹا یہاں ڈبے میں لڈو رکھے ہوئے ہیں۔اس میں سے ایک لڈو م...

دل کے خطرہ پر اطلاع

دل کے خطرہ پر اطلاع           حضرت مدنی قدس سرہ العزیز کی خدمت میں اگر کوئی ھدیہ پیش کرتا تو آپ  کبھی بھی ردنہ فرماتے ۔ آپ کی عادت کریمہ تھی کہ دوزانوں نظریں جھکائے اپنی مسند پر تشریف فرما رہتے۔           اگر کوئی متمول آپ کی خدمت میں بڑی رقم پیش کرتے ہوئے اپنے دل میں فخر محسوس کرتا کہ میں تو بہت خدمت کررہا ہوں۔تو آپ رضی اللہ عنہ فوراً اپنے چہرہ کو تھوڑ...

فقیر کے دلی خطرہ پر ارشاد

فقیر کے دلی خطرہ پر ارشاد           ایک رات حضرت مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی رحمۃ اللہ علیہ  حضرت قطب مدینہ رضی اللہ عنہ  کی بارگاہ میں راز و نیاز کی گفتگو میں مصروف تھے۔ بعض اوراد کی اجازت طلب کی حضرت سیدی قدس سرہ نے اجازت عنایت فرمائی اور آپ بالاخانہ پر تشریف لے گئے تو حضرت ضیاء الملت والدین رضی اللہ عنہ  نے فقیر کو ایک خاص ورد کی تعلیم فرماتے ہوئے اجازت عنایت فرمائی اور فرمایا: &nbsp...

معمولات کی حفاظت

معمولات کی حفاظت           ایک مرتبہ حضرت سیدی قطب مدینہ قدس سرہ العزیز کو سخت نمونیہ ہوا، سینہ سے آواز نکلتی دور سے سنائی دیتی تھی۔ سیدی فضل الرحمٰن صاحب ڈاکٹر کو لے کر حاضر ہوئے ، معائنہ کرنے کے بعد جب ڈاکٹر صاحب نے نسخہ لکھنا شروع کیا تو آپ نے فرمایا کوئی ایسی دوائی نہ لکھ دینا جس سے میرے معمولات میں فرق آئے ۔ ڈاکٹر  نے کہا حاضر سیدی مگر آپ کو بستر پر لیٹ جانا چاہئے۔ آپ کو آرام کی سخت ضرورت، مگ...

مانگوں کیا مانگتے ہو؟

مانگوں  کیا مانگتے ہو؟           آپ ایک مدت سے مدینہ طیبہ میں قیام پذیر تھے۔ایک دن قطب مدینہ قدس سرہٗ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور چپ چاپ افسردہ بیٹھے تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:           ’’حاجی آدم کیا بات ہے ؟ آج آپ خوش نہیں ہو۔‘‘           حاجی آدم نے رونا شروع کردیا ، فرمایا: &nb...