شیخ علی متقی بن حسام الدین بن عبدالملک بن قاضی خان چشتی الصابری الشاذلی المدینی قدس سرہ العزیز
ولادت ۸۸۸ھ وفات ۹۷۵ھ / ۱۵۶۷ء محدث کبیر شیخ علاء الدین علی متقی بن حسام الدین بن عبدالملک بن قاضی خان کا آبائی وطن شیراز ہند جونپور تھا۔ شیخ حسام الدین نے ترک وطن کر کے برہان پور میں سکونت اختیار کی جہاں شیخ علی متقی کی ولادت ۸۸۸ھ میں ہوئی۔ آٹھ سال کی عمر ہوئی تو والد ماجد وقت کے باکمال بزرگ شیخ عبدالحکیم باجن چشتی کی بارگاہ میں لے گئے اور ان کے ہاتھ پر بیعت کرائی کچھ دنوں بعد والد کا انتقال ہ...