/ Thursday, 28 March,2024

حسین ابن علی، ابوعبداللہ سیدنا، امام رضی اللہ عنہ

حسین ، نواسۂ رسول سید الشہدا، حضرت سیدنا ، ابو عبداللہ،امام، رضی اللہ تعالیٰ  عنہ نام ونسب:اسمِ گرامی: حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ۔کنیت: ابو عبداللہ۔القاب: ولی، زکی، طیب، مبارک،ریحانۃ الرسولﷺ،سبط الرسولﷺ۔شہید، سید،التابع المرضات اللہ۔سلسلہ نسب :امام حسین بن امیرالمؤمنین علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم بن ابی طالب بن عبدالمطلب بن ہاشم۔والدہ کی طرف سے امام حسین بن سیدۃ النساء حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا بنت سیدالانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺبن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت  باسعادت پانچ شعبان المعظم/4 ھ،بمطابق 8/جنوری 626ء کومدینۃ المنورہ میں ہوئی۔ سیرت ِ مبارکہ:علم و عمل، زہدو تقوٰے، جودوسخا، شجاعت وقوت، اخلاق و مروّت، صبرو شکر، حلم و حیا وغیرہ صفات کمال میں بوجہ اکمل اور مہمان نوازی، غربا ءپروری اعانتِ مظلوم، صلۂ رحم، محبتِ فقرا ءو مساکین میں ش۔۔۔

مزید

امام محمد باقر

حضرت سیدنا امام محمد باقر﷜ نام ونسب:اسمِ گرامی:سیدامام محمد۔(آپ کانام جدامجد سیدالانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے نامِ نامی اسمِ گرامی پررکھاگیا)کنیت:ابوجعفر۔لقب:باقر،شاکر،ہادی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت امام محمد باقر بن علی زین العابدین بن سیدنا امام حسین بن علی المرتضی ۔ آپ کی والدہ ماجدہ کا اسم گرامی سیدہ فاطمہ بنت سیدنا امام حسن تھا۔ یہ آپ کی خصوصیات میں سے ہیں کہ آپ کاسلسلہ نسب دونوں طرف سے سیدالانبیاء حضرت محمدمصطفیٰ ﷺ تک پہنچتاہے۔(رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین)باقر کی وجہ تسمیہ:باقر، بقرہ سے مشتق ہے اوراسی کا اسم فاعل بھی ہے ۔اس کے معنی شق کرنے اور وسعت دینے کے ہیں(المنجد)۔حضرت امام محمد باقر کواس لقب سے اس لیے ملقب کیا گیا تھا کہ آپ نے علوم ومعارف کونمایاں فرمایا اورحقائق احکام وحکمت ولطائف کے وہ سربستہ خزانے ظاہرفرما دئیے جو لوگوں پرظاہر و ہویدا نہ تھے۔(صواعق محرقہ،شواہدالنبوت)تاریخ۔۔۔

مزید

علی المرتضی، امیر المؤمنین، سیدنا حضرت، رضی اللہ تعالیٰ عنہ

  علی المرتضیٰ، امیر المؤمنین سیّدنا اسمِ گرامی:    والدنے آپ کا نام ’’علی‘‘ اور والدۂ ماجدہ نے’’حیدر‘‘ رکھا۔ کنیت:           ابوالحسن اور ابو تراب ہے۔ اَلقاب:                  امیر المومنین،امام المتقین،صاحب اللواء، اسداللہ(شیرِ خدا)،کرار،مرتضیٰ،  مولا مشکل کشا۔ نسب : علی بن ابی طالب بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ۔ تاریخِ ولادت: امیر المؤمنین سیّدنا حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالٰی عنہ 13؍ رجب المرجّب،بروز جمعۃ المبارک، عام الفیل کے 30سال بعد،مطابق 17؍ مارچ 599ء  کو بیت اللہ مکۃ المکرمہ میں پیدا ہوئے۔ شیرخداکی سب سے پہلی غذا: آپ کی والدۂ ماجدہ سیّدہ فاطمہ ب۔۔۔

مزید

امام علی رضا

حضرت امام علی رضا﷜ نام ونسب: اسم گرامی: امام علی بن امام موسیٰ کاظم۔کنیت: ابوالحسن۔القابات: صابر،ولی ،ذکی، ضامن ،مرتضیٰ اورسب سے مشہور لقب امام  علی رضا ہے۔آپ حضرت سیدنا امام موسیٰ کاظم رضی اللہ عنہ کےلختِ جگر اورآئمہ اہل بیت میں آٹھویں امام ہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت امام  علی رضا بن حضرت امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن علی امام زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن حضرت علی المرتضیٰ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین )۔آپ کی والدہ کےناموں  میں اختلاف ہے۔مثلاً:نجمہ،ارویٰ،شمانہ،ام البنین،استقراء۔اصح ’’نجمہ‘‘ہے۔یہ حضرت حمیدہ والدہ محترمہ حضرت امام موسیٰ کاظم رضی اللہ عنہ کی کنیز تھیں۔(بارہ امام:166) ولادت کی  بشارت:ایک رات حضرت حمیدہ﷜ نے سرکارِ دو عالم ﷺ کو خواب میں دیکھا تو آپ نے فرمایا: اپنی کنیزنجمہ کا نکاح  اپنے۔۔۔

مزید

امام جعفر صادق

حضرت سیدنا امام جعفر صادق﷜ نام ونسب: آپ کا نام:حضرت  جعفرِ طیار رضی اللہ عنہ کی نسبت سے" جعفر "رکھا گیا۔ کنیت: ابو عبداللہ،ابو اسماعیل اور ابو موسیٰ ہے۔لقب:صادق ،فاضل،طاہر،اور کامل ہے۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے:امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن علی امام زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن حضرت علی المرتضیٰ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین )۔ آپکی والدہ  محترمہ کا اسمِ گرامی امِ فروہ  بنت قاسم بن محمد بن ابی بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہم ہے۔ یعنی آپ والدہ کی طرف سے "صدیقی" اور والد کی طرف سے"  علوی فاطمی سید" ہیں۔آپ کے نانا سیدنا قاسم بن محمد مدینہ  منورہ کے سات فقہا میں سے تھے۔ آپ کی والدہ محترمہ سیدہ ام فروہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی پڑپوتی بھی تھیں اور پڑنواسی بھی۔ اس لیے آپ فرمایا کرتے تھے "ولدنی ابوبکر مرتین"یعنی  مجھے  حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ ع۔۔۔

مزید

امام موسی کاظم

حضرت امام  موسی کاظم﷜ نام ونسب: کنیت:ابوالحسن ،ابو ابراہیم،اور ابوعلی ہے۔اسم گرامی:موسیٰ۔لقب:کاظم ،صالح اور صابر ہے۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن علی امام زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن حضرت علی المرتضیٰ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین )۔آپ کی والدہ ماجدہ کا اسمِ گرامی امِ ولدحمیدہ بربریہ تھا۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت بروز اتوار،7صفرالمظفر 128 ھ بمقامِ ابواء(مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک جگہ کانام جہاں سیدہ آمنہ رضی اللہ عنہا کی قبرِ انورہے)میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: خاندانی روایت کےمطابق آپ نے تمام علوم ِ ظاہری وباطنی اپنے والدِگرامی سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ سے حاصل کیے۔تمام علوم میں مہارتِ تامہ حاصل کی ،یہاں تک کہ اپنے وقت کےجید علماء کی صف میں شامل ہوگئے ۔بلکہ تمام اعلیٰ نسبتوں اور فضیلتوں اور علم وتقویٰ کی بدولت ت۔۔۔

مزید

علی نقی ہادی، امام سیّد

علی نقی ہادی، امام سیّداسمِ گرامی:    علی۔کنیت:           ابوالحسن۔القاب:                  نقی،ہادی،زکی،عسکری،متوکل،ناصح، فقیہ،امین،طیب۔نسب:         حضرت سیّدنا امام علی نقی﷜ کا سلسلۂ نسب اِس طرح ہے:حضرت سیّدناعلی نقی بن محمد بن علی بن موسیٰ بن جعفربن محمدبن علی بن حسین بن علی المرتضیٰ و فاطمۃ الزہرا بنتِ رسول اللہﷺ و﷢۔آپ کی والدۂ محترمہ کانام حضرت سمانہ ہے۔ولادت:آپ کی ولادتِ باسعادت بروز جمعۃ المبارک، 13؍ رجب المرجب 214ھ مطابق 14؍ ستمبر 829ء کومدینۃ المنورہ میں ہوئی۔سیرت وخصائص:نقی،تقی،ہادی زکی،ناصح،فقیہ،محدث،طیب،طاہرحضرت امام لمسلمین سیّدناامام علی نقی ﷜ علم وعمل، زُہدوتقویٰ میں اپنے آب۔۔۔

مزید

امام حسن عسکری

امام حسن عسکری رضی اللہ عنہ نام ونسب: اسم گرامی: حسن بن علی۔کنیت:ابو محمد۔القاب: زکی،سراج،خالص،عسکری۔امام حسن عسکری  سے ہی  مشہور ہیں۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت امام حسن عسکری بن امام محمد تقی بن امام محمد نقی بن امام علی رضا بن امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن امام زین العابدین بن امام حسین بن امام حسن بن علی المرتضی۔رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین۔آپ کی والدہ محترمہ ام وَلد تھیں۔ والدہ محترمہ کا اسم گرامی سوسن تھا۔(خزینۃ الاصفیاء قادریہ:119/سفینۃ الاولیاء:45) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 8/ ربیع الثانی 232ھ،مطابق 3/دسمبر846ء بروز پیر،مدینۃ المنورہ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:  جملہ حالات میں مثل اپنے آبائے کرام رضی اللہ عنہم کے تھے، اللہ تعالیٰ نے طفولیت میں ہی اِن کو ولایت و کرامت و کمال علم و عقل و فہم و فراست عطا فرمادیاتھا۔مراۃ الاسرار میں لکھا ہے۔۔۔

مزید

امام حسن مجتبیٰ

امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ تعالٰی عنہ نام ونسب: اسمِ گرامی:حسن۔کنیت: ابو محمد۔القاب:تقی،نقی، زکی، سیّد شباب اہل الجنّۃ، سبطِ رسول، مجتبیٰ،جواد،کریم،شبیہ الرسول،ریحانۃ النبی۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: امام حسن مجتبیٰ بن علی المرتضیٰ بن ابی طالب بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف اِلٰٓی اٰخِرِہٖ۔ والد:سیّدالاولیاء رضی اللہ تعالٰی عنہ۔والدہ:سیّدۃ النسآء،سَلَامُ اللہِ عَلَیْہَا۔نانا:سیّدالانبیاءﷺہیں۔ تاریخِ ولادت: بروز منگل 15؍رمضان المبارک 3ھ، مطابق فروری625ءکو مدینۂ منوّرہ میں پیداہوئے۔ سرورِ کونین ﷺ کو خوش خبری دی گئی۔آپ فوراً تشریف لائے، داہنے کان میں اَذان، اور بائیں کان میں اقامت کہی،گھٹی میں لعابِ دہن عطا کیا۔ یہی وجہ ہے کہ شہزادہ جنّت کے نوجوانوں کا سردارہوا۔ حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالٰی عنھما فرمایا کرتے تھے: ’’واللہ ما قامت النسآء عن مثلِ الحسن بن علی۔‘&lsquo۔۔۔

مزید

امام زین العابدین

حضرت سید سجاد سیدنا امام زین العابدین﷜ نام ونسب: اسمِ گرامی:سید علی۔کنیت:ابومحمد،ابوالحسن۔لقب:سجاد،سید الساجدین،  زَین العابدین، امین۔ سلسلہ نسب:حضرت امام علی  زین العابدین  بن سیدالشہداء امام حسین  بن امیرالمؤمنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم۔آپ کی والدہ کا اسمِ گرامی:شہربانو بنت یزگردہے۔ تاریخِ ولادت:  آپ بروز جمعرات 5شعبان المعظم/ 38ھ،بمطابق جنوری/659ء کو مدینۃ المنورہ میں پیداہوئے۔ سیرتِ مبارکہ:آپ  اپنے جد امجد حضرت امیر المؤمنین حضرت علی ضی اللہ عنہ کے ہم شبیہ تھے، دو سال تک اُن کے آغوش میں تربیت پائی۔حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ جب اِن کو دیکھتے  توفرماتے" مرحبایاحبیب  ابن الحبیب"۔ سعید بن المسیّب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: کہ میں نے اِن سے زیادہ کسی کو متورع نہیں دیکھا۔ابن شہاب زُہری رضی اللہ عنہ اور ابو حازم رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے:۔۔۔

مزید