حضرت علامہ مفتی عبدالہادی چانڈیو
حضرت علامہ مفتی عبدالہادی چانڈیو رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا مفتی محمد عبدالہادی بن مولانا حکیم الحاج مفتی محمد عبدالحق چانڈیو یکم جمادی الاول ۱۳۱۷ھ مطابق ۳، جون ۱۸۹۷ء بروز سوموار گوٹھ راوتسر (تحصیل چھا چھر و ضلع تھر پار کر سندھ ) میں تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : اسلامی تعلیم و تربیت کیلئے والد صاحب نے صاحبزادے کو اپنے مدرسہ مظہر الحق والہدایہ راوتسر میں داخل کر لیا۔ مفتی عبدالہادی نے اپنے والد بزرگوار مفتی عبدالحق ، مولانا محمد امین گوہر س...