ضیائے شہزادگانِ رسول اللہ  

ابراہیم بن رسول اللہ

حضرت ابراہیم بن رسول اللہﷺ نام ونسب:  اسمِ گرامی: حضرت ابراہیم ﷜۔ سلسلۂ نسب اسطرح ہے: حضرت اہیم رضی اللہ عنہ بن سید المرسلین  خاتم النبین حضرت محمد ﷺ بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف بن قصی بن کالب بن مرہ بن کعب بن لوئی بن غالب بن فہر بن مالک ۔(رضی اللہ عنہم اجمعین)یہ حضورِ اکرم ﷺ کی اولاد مبارکہ میں سب سے آخری فرزند ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت27/ذوالقعدہ 8ھ،مطابق 17/مارچ 630ء بروز بدھ، مدینہ منورہ کے قریب مق...

حضرت عبداللہ بن رسول اللہ

یہ بعثت کے بعد مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے۔ طیّب اور طاہر انہیں کا لقب تھا۔ طفولیّت میں رحلت گرائے عالمِ بقا ہوئے۔عاص بن وائل سہمی نے انہیں کی وفات پر کہا تھا کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بیٹا مر گیا۔ وہ ابتر یعنی بے نشان ہوجائے گا۔اُسی وقت یہ سورۂ کوثر شریف نازل ہوئی جس میں یہ آیت کریمہ آئی انّ شانئک ھو الابتر یعنی اے میرے رسول جو تمہارا دشمن ہے وہی ابتر و بے نام و نشان ہوجائے گااور تمہارا نام قیامت تک بلکہ ہمیشہ تک قائم رہے گا۔ (شریف التواریخ...

حضرت قاسم بن محمد صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت قاسم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام ونسب: اسمِ گرامی:حضرت قاسم رضی اللہ عنہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: حضرت قاسم رضی اللہ عنہ بن سید المرسلین حضرت محمد ﷺبن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف بن قصی بن کالب بن مرہ بن کعب بن لوئی بن غالب بن فہر بن مالک۔(رضی اللہ عنہم اجمعین) آپ ﷺ کے سب سے پہلے فرزند ہیں جو حضرت بی بی خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی آغوش مبارک میں اعلانِ نبوت سے قبل پیدا ہوئے۔ حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی کنیت ابوالقاسم ان ہ...