/ Tuesday, 19 March,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(418)  تلاش کے نتائج

رمضان علی نقشبندی قادری

حضرت رمضان علی نقشبندی قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ابوالحسان مولانا حکیم محمد رمضان علی قادری بن حکیم اللہ بخش قریشی ۶؍رمضان المبارک ۱۳۴۰ھ/ ۳؍مئی ۱۹۲۲ء میں بمقام شاہ پور جاجن، تحصیل بٹالہ ضلع گورو اسپور (بھارت) پیدا ہوئے۔آپ کے نانا حاجی کریم بخش علیہ الرحمۃ نہایت متقی، عابد و زاہد تھے۔صوم و صلوٰۃ کے پابند اور شب بیدار تہجد گزار تھے۔ تلاوتِ قرآن مجید اور ذکر و فکر آپ کا محبوب ترین مشغلہ تھا۔ قصبہ شاہپور جاجن میں آپ نے پکی مسجد تعمیر کروائی اور اپنی ذاتی رقم سے تمام ضروریاتِ مسجد کا اہتمام کیا۔ مسلمانوں کو نماز کے مسائل سکھا کر نماز پڑھنے کا پابند بنایا۔ بچوں اور بچیوں کو قرآن پاک پڑھانے کے علاوہ دینیات کی تعلیم بھی دیتے اور حاجت مندوں، یتیموں اور بیواؤں کی حاجت برآری میں کوشاں رہتے۔تعلیم و تربیت:مولانا حکیم محمد رمضان علی قادری نے فارسی میں گلستان، بوستان اور عربی کی تمام کتب درسِ نظامی مد۔۔۔

مزید

سید نور علی شاہ غازی

سیّد نور علی شاہ غازی (نوری بابا) رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ(تین ہٹّی، کراچی) (متوفّٰی:۹۳ھ/۷۱۳ء) سیّد نور علی شاہ غا زی المعروف نور نشاہ ابنِ سیّد عبد اللہ علیھماالرحمۃ:    آپ بڑےپائے کے ولیِ کا مل اور صاحبِ تصرّف ہیں۔ آپ کے متعلّق کوئی دستاویزی ثبو ت تو میسر نہیں آسکا ہے، لیکن آپ کے مزار پر جو کتبہ آویزاں ہے اس سے یہ معلومات حا صل ہوئی ہیں کہ آپ بہ حکمِ خلیفہ ولید بن مروان، حضرت محمد بن قا سم فا تحِ سند ھ کے لشکر کے سا تھ دمشق سے ۹۲ ھ/۷۱۲ء میں سندھ تشر یف لائے اور راجہ داہر سے جنگ کی اور ایک سال جنگِ دیبل کے بعد ۹۳ ھ/۷۱۳ء میں بہت سے کفّا ر کو فی النّار کر کے ۵محرم الحرام بروز جمعہ شہید ہو ئے۔ آپ کے مزار پر صد ہا آسیب زدہ آدمی آتے ہیں اور اللہ اُنھیں شفا عطا فرماتا ہے۔آپ کا مزار تین ہٹّی کراچی میں مرجعِ خلائق ہے۔ (تذکرہ اولیا ءِ سندھ، ص۳۶۶)۔۔۔

مزید