/ Tuesday, 19 March,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(42)  تلاش کے نتائج

حضرت سید الانبیاء رحمۃ اللعالمین سیدنا محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

حضرت سید الانبیاء رحمۃ للعالمین سیدنا محمد مصطفیﷺ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم حضور امامُ الاولیاء،سرورِ انبیاء، باعثِ ایجاد عالم، فخر موجودات، محبوب رب العالمین، رحمۃ للعالمین، شفیع المذنبین، منبع فیض انبیاء ومرسلین، معدن علوم اولین و آخرین، واسطہ ہر فضل و کمال، مظہر ہر حسن و جمال اور خلیفہ مطلق و نائب کل حضرت باری تعالیٰ جل جلالہ کے ہیں۔ اوّل تخلیق: اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے آپﷺ کے نور کو پیدا کیا۔ پھر اسی نور کو واسطہ خلقِ عالم ٹھہرایا۔ عالم ارواح ہی میں اس نور کو خلعتِ نبوت سے سرفراز فرمایا۔ اسی عالم میں دیگر انبیائے کرام علیہم السلام کی روحوں سے عہد لیا گیا کہ اگر وہ حضور اقدس ﷺ کے زمانہ کو پائیں تو ان پر ضرور ایمان لائیں اور ان کی مدد کریں۔ جیسا کہ وَاِذْ اَخَذَ اللہُ مِیْثَاقَ النَّبِینَ الآیہ میں مذکورہے۔ اسی واسطے تمام انبیائے کرام علیہم السلام اپنی اپنی امتوں کو حضور ﷺ کی آمد کی ب۔۔۔

مزید

حضرت مولانا در محمد خاک صدیقی

حضرت مولانا در محمد خاک صدیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

امام جعفر صادق

حضرت سیدنا امام جعفر صادق﷜ نام ونسب: آپ کا نام:حضرت  جعفرِ طیار رضی اللہ عنہ کی نسبت سے" جعفر "رکھا گیا۔ کنیت: ابو عبداللہ،ابو اسماعیل اور ابو موسیٰ ہے۔لقب:صادق ،فاضل،طاہر،اور کامل ہے۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے:امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن علی امام زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن حضرت علی المرتضیٰ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین )۔ آپکی والدہ  محترمہ کا اسمِ گرامی امِ فروہ  بنت قاسم بن محمد بن ابی بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہم ہے۔ یعنی آپ والدہ کی طرف سے "صدیقی" اور والد کی طرف سے"  علوی فاطمی سید" ہیں۔آپ کے نانا سیدنا قاسم بن محمد مدینہ  منورہ کے سات فقہا میں سے تھے۔ آپ کی والدہ محترمہ سیدہ ام فروہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی پڑپوتی بھی تھیں اور پڑنواسی بھی۔ اس لیے آپ فرمایا کرتے تھے "ولدنی ابوبکر مرتین"یعنی  مجھے  حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ ع۔۔۔

مزید

امام علی رضا

حضرت امام علی رضا﷜ نام ونسب: اسم گرامی: امام علی بن امام موسیٰ کاظم۔کنیت: ابوالحسن۔القابات: صابر،ولی ،ذکی، ضامن ،مرتضیٰ اورسب سے مشہور لقب امام  علی رضا ہے۔آپ حضرت سیدنا امام موسیٰ کاظم رضی اللہ عنہ کےلختِ جگر اورآئمہ اہل بیت میں آٹھویں امام ہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت امام  علی رضا بن حضرت امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن علی امام زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن حضرت علی المرتضیٰ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین )۔آپ کی والدہ کےناموں  میں اختلاف ہے۔مثلاً:نجمہ،ارویٰ،شمانہ،ام البنین،استقراء۔اصح ’’نجمہ‘‘ہے۔یہ حضرت حمیدہ والدہ محترمہ حضرت امام موسیٰ کاظم رضی اللہ عنہ کی کنیز تھیں۔(بارہ امام:166) ولادت کی  بشارت:ایک رات حضرت حمیدہ﷜ نے سرکارِ دو عالم ﷺ کو خواب میں دیکھا تو آپ نے فرمایا: اپنی کنیزنجمہ کا نکاح  اپنے۔۔۔

مزید

امام احمد بن حنبل

حضرت امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: احمد۔ کنیت:ابو عبداللہ۔لقب: مجدد الاسلام،شیخ الاسلام،امام السنۃ۔ سلسلۂ نسب  اس طرح ہے:  حضرت امام احمدبن  محمد بن حنبل بن ہلال بن اسدبن ادریس بن عبداللہ بن حیان بن عبداللہ بن انس بن عوف بن قاسط بن مازن بن شیبان بن ذہل بن ثعلبہ بن عکابہ بن صعب بن علی بن بکر  بن وائل بن قاسط بن ہنب بن اقصی بن دعمی بن جدیلہ بن اسد بن ربیعہ بن نزار بن معد بن عدنان شیبانی مروزی۔(محدثینِ عظام حیات وخدمات: 289)۔ امام احمد کا خاندان خالص عرب تھا۔ ان کے اجداد بصرہ میں آباد تھے۔ دادا حنبل خراسان کے گورنر تھے۔ اس لئے یہ خاندان’’مرو‘‘(قدیم خراسان کی ایک ریاست، اور موجودہ ترکمانستان کہلاتاہے)میں آباد ہوگیا۔ والد محمد بن حنبل ایک سپاہی تھے جو قومی شرافت اور علم حدیث کے امین تھے۔ 164ھ میں مرو سے ترک وطن کرکے بغداد آگئے۔۔۔

مزید

حضرت امام ابو جعفر احمد بن محمد طحاوی

حضرت امام ابو جعفر احمد بن محمد طحاوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:احمد بن محمد۔کنیت:ابو جعفر۔القاب:الامام،الحافظ،المجتہد۔آپ کا پورانام ونسب  اسطرح ہے:الامام الحافظ ابوجعفر احمد بن محمد  بن سلامہ بن عبدالملک بن سلمہ بن سلیم بن جناب الازدی المصری الطحاو ی الحنفی۔آپ کا نسبی تعلق یمن کے مشہور قبیلہ ازد کی شاخ حجر سے تھا اسلامی فتوحات کے بعد آپ کا خاندان مصر منتقل ہوکر سکونت گزیں ہوگیا اور یہیں "طحا"نامی ایک گاؤں میں آپ کی ولادت ہوئی ۔جس کی نسبت سے آپ" طحاوی "کہلاتے ہیں۔ تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت علامہ  ابن خلکان کے مطابق 239ھ میں ہوئی۔ تحصیل علم: امام طحاوی نے جس وقت آنکھ کھولی پوری فضا علوم و فنون کی عطر بیزیوں سے معطر تھی آپ نے اپنے ماموں ابو ابراہیم مزنی تلمیذ امام شافعی سے علوم اسلامی کی تحصیل کی اور مسلکاً شافعی رہے۔مصر کے بعد امام طحاوی شام چلے گئے جہ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ احمد بن عبد اللہ ابو العلاء المعری

حضرت شیخ احمد بن عبد اللہ ابو العلاء المعرّی  ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ابو نصر ضیاء الدین موسیٰ

حضرت شیخ ابو نصر ضیاء الدین موسیٰ  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سلخِ ربیع الاول ۵۳۵ھ میں متولد ہوئے، اپنے والد بزرگوار سے تفقہ حاصل کیا، اور اُنہیں سے اور سعید بن البنّا رحمۃ اللہ علیہ سے حدیث سنی، کثیر السّکوت طویل المراقبہ تھے، انکسار و افتقار سے متصف زاہد، متورع تھے، دمشق میں چلے گئے، اور وہیں توطن اختیار کیا، غرہ جمادی الآخر ۶۱۸ھ میں وفات پائی، مدرسہ مجاہدیہ میں نماز جنازہ پڑھی گئی، اور جبلِ قاسیون میں مدفون ہوئے، اپنے سب بھایوں سے اخیر فوت ہوئے۔ [ایضًا ص ۱۱۳] (شریف التواریخ)۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ابوبکر زکریا یحیی بن غوثِ اعظم

حضرت شیخ ابوبکر زکریا یحییٰ  بن غوثِ اعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ چھٹی ربیع الاول ۵۵۰ھ میں متولد ہوئے، اپنے والد ماجد اور محمد بن عبد الباقی رحمۃ اللہ علیہ سے تفقہ حاصل کیا اور حدیث سنی، حسنِ سیرت و مکارمِ اخلاق میں یگانہ اور انکسار و ایثار نفس میں منفرد تھے۔ بہت سے لوگ اِن سے مستفید ہوئے۔ صغر سنی میں ہی مصر چلے گئے۔ پھر کبر سنی میں معہ اپنے فرزند سید عبد القادر رحمۃ اللہ علیہ کے واپس بغداد تشریف لائے اور شبِ برات ۶۰۰ھ میں انتقال کیا اور اپنے برادر مکرم سید عبد الوہاب رحمۃ اللہ علیہ کے پہلو میں مدفون ہوئے۔ (شریف التواریخ)۔۔۔

مزید

حضرت مخدوم علاء الدین علی احمد صابر کلیری

حضرت مخدوم علاء الدین علی احمد صابر کلیری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: سید علی احمد۔لقب:علاء الدین صابر، بانیِ سلسلہ عالیہ چشتیہ صابریہ۔سلسلہ ٔنسب اس طرح ہے:  سید علاء الدین علی احمد صابر بن سید عبدالرحیم بن سید عبدالسلام  بن سید سیف الدین بن سید عبد الوہاب بن غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی۔(علیہم الرحمۃ والرضوان) آپ کی والدہ ماجدہ  حضرت بابافرید الدین مسعود گنج شکر﷫ کی ہمشیرہ تھیں،اور سلسلہ نسب امیر المؤمنین حضرت فاروقِ اعظم﷜ تک منتہی ہوتاہے۔(تذکرہ اولیائے بر صغیر،جلد دوم:207) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بروز جمعرات 19/ربیع الاول 592ھ مطابق 22/فروری 1196ء کو بوقتِ تہجد’’ہرات‘‘ (افغانستان) میں ہوئی۔آپ کا وجود ایسا تھا کہ دایہ کو بے وضو غسل کرانے کی ہمت نہ ہوئی۔ بشارت قبل از ولادت:  آپ کی ولادت سے قبل حضرت مولاعلی کرم اللہ وجہہ ۔۔۔

مزید