/ Tuesday, 19 March,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(26)  تلاش کے نتائج

امام حسن عسکری

امام حسن عسکری رضی اللہ عنہ نام ونسب: اسم گرامی: حسن بن علی۔کنیت:ابو محمد۔القاب: زکی،سراج،خالص،عسکری۔امام حسن عسکری  سے ہی  مشہور ہیں۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت امام حسن عسکری بن امام محمد تقی بن امام محمد نقی بن امام علی رضا بن امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن امام زین العابدین بن امام حسین بن امام حسن بن علی المرتضی۔رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین۔آپ کی والدہ محترمہ ام وَلد تھیں۔ والدہ محترمہ کا اسم گرامی سوسن تھا۔(خزینۃ الاصفیاء قادریہ:119/سفینۃ الاولیاء:45) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 8/ ربیع الثانی 232ھ،مطابق 3/دسمبر846ء بروز پیر،مدینۃ المنورہ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:  جملہ حالات میں مثل اپنے آبائے کرام رضی اللہ عنہم کے تھے، اللہ تعالیٰ نے طفولیت میں ہی اِن کو ولایت و کرامت و کمال علم و عقل و فہم و فراست عطا فرمادیاتھا۔مراۃ الاسرار میں لکھا ہے۔۔۔

مزید

سید ابو صالح عبد اللہ نصر

سید ابو صالح عبد اللہ نصر نام و نسب :  کنیت: ابو صالح۔ اسم گرامی: عبد اللہ نصر﷫۔لقب: عماد الدین۔ سلسلہ نسب: سید ابوعبد اللہ نصر بن سید عبدالرزاق بن غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی﷭۔آپ کی والدہ ماجدہ کانام ماجدہ تاج النساء ام الکرم بنت فضائل الترکین تھا۔ آپ اعلیٰ درجہ کی خیر وبرکت والی بی بی تھیں علوم حدیث کی عالمہ تھیں۔بغداد شریف میں ہی آ پ کا وصال ہوا اور باب الحرب میں مدفون ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 24 ربیع الثانی 562ھ، مطابق فروری 1167ء  میں بغداد شریف میں ہوئی۔ تحصیل علم: حضرت ابوصالح نصر ﷫ نے اپنے والد گرامی کی نگرانی میں نشو نما پائی اورانہیں سے تعلیم مکمل فرمائی۔ اپنے والد ماجد کے علاوہ اور بھی بہت سے فضلاء وقت سے علم فقہ وحدیث حاصل فرمایا، آپ نے اپنے عم بزرگوار حضرت شیخ عبدالوہاب ﷫ سے بھی حدیث سنی اوردرس لیا حدیث شریف بیان کی لکھوائی اس کے علاوہ دیگر علوم۔۔۔

مزید

بہاءالدین محمد بن جلال الدین رومی معروف بہ سلطان ولد رحمۃ اللہ علیہ

بہاءالدین محمد بن جلال الدین رومی معروف بہ سلطان ولد رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:بہاءالدین محمد۔لقب:سلطان ولد۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: مولانا بہاءالدین محمد بن مولائےروم مولانامحمد جلال الدین رومی بن محمدبہاؤالدین  بن محمد بن حسین بلخی  بن احمد بن قاسم بن مسیب بن عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابوبکرصدیق۔ (رضی اللہ  عنہم اجمعین)۔آپ مولائےروم حضرت مولانا  محمد جلال الدین رومی کے فرزندِ اکبر اور دوسرے جانشین تھے۔ تاریخ ِولادت: آپ کی ولادت باسعادت 25/ربیع الآخر623ھ،مطابق ماہ اپریل/1226ءکو"لارندہ"میں ہوئی، جسےاب"قرامان"کہتےہیں۔ قرامان یہ قونیہ شریف سے100کلومیٹرجنوب میں واقع ترکی کاایک مرکزی شہرہے۔ تحصیل علم:ابتدا ہی سے دانائے امت مولانا جلال الدین رومی  ان پر خاص لطف و عنایت روا  رکھتے تھے اور انہوں نے اپنے قول و فعل سے بارہا اس توجہ اور مہربانی کا ذکرفرماتےتھے۔۔۔

مزید

سید شاہ حمزہ عینی قادری مارہروی

حضرت شاہ حمزہ عینی قادری مارہروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: سید شاہ حمزہ عینی قادری مارہروی﷫۔ لقب: اسد العارفین، قطب الکاملین۔ تخلص: عینی۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت شاہ حمزہ مارہروی بن سید شاہ آل محمدبن صاحب البرکات سید شاہ برکت اللہ مارہروی بن سید شاہ اویس بلگرامی بن سید شاہ عبد الجلیل بلگرامی بن سید میر عبدالواحد بلگرامی۔الیٰ آخرہ۔(﷭) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 14؍ ربیع الثانی 1131ھ مطابق مارچ؍1719ء کو مارہرہ مطہرہ (ہند) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نےاپنے والدِ گرامی کی خدمت میں جملہ علوم ِ ظاہری و باطنی کی تکمیل کی۔والد گرامی کےعلاوہ شمس العلماء حضرت مولانا محمد باقر ﷫سے مختلف علوم و فنون کی تحصیل فرمائی، فنِ طب حکیم عطاء اللہ صاحب مرحوم،اور شیخ ڈھڈھالاہوری سے بھی متعدد درسیات کتب حاصل فرمائی۔ (تذکرہ مشائخِ قادریہ رضویہ:351) بیعت و خلافت: اپنے والد گرامی حضرت سید۔۔۔

مزید

حضرت سید شاہ آل حسین سچے میاں

حضرت سید شاہ آل حسین سچے میاں قدس سرہٗ   ولادت ِ با سعادت: حضرت سید شاہ آل حسین سچے میاں کی ولادت 21؍ ربیع الآخر 1177ھ کو ہوئی۔ والد کا اسم گرامی : سید شاہ حمزہ عینیؔ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔ سکونت: چھ برس کی عمر میں آپ کے ماموں نواب سید نور الحسن خاں صاحب منھ بولا بیٹا بنا کر اپنے ساتھ اپنی جاگیر واقع صوبہ بہار لے گئے، اور آپ نے وہیں پر عمر گزار دی۔ آپ کبھی مارہرہ واپس نہیں آئے ۔ آپ کے بھائی آپ سے ملنے بہار جاتے تھے۔ زوجہ کا نام: سیدہ خیر الفاطمہ بنت سید نور الحسن خاں۔ اولادِ امجاد: دو صاحبزادے: (۱)حضرت سید محمد سعید خاں(۲)حضرت سید محمد تقی خاں بیعت و اجازت:  والد ِماجد حضرت سید شاہ حمزہ  عینی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  سے۔ اہم کارنامہ :  آپ کا سب سے اہم کارنامہ یہ تھا کہ اپنے مامو ں کی مسند ریاست (واقع صوبہ بہار) پر بیٹھنے کے باوجود آپ نے پوری عمر عباد۔۔۔

مزید

حضرت علامہ محمد عادل حنفی الہ آبادی کانپوری

حضرت علامہ محمد عادل حنفی الہ آبادی کانپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ دف قصبہ مارہ، ضلع، الہ ﷜آباد تاریخ ولادت ۱۱؍ربیع الآخر ۱۶۴۱ھ، غلامنعیم تاریخی نام، چھ سال کی عمر میں اپنے دادا شیخ محی الدین بخش بن کریم بخش کے پاس فتح پور آئے،جہاں وہ مصنف تھے،اور یہاں کے علماء سے عافیہ تک پڑھا،بیس کی عمر میں مولانا شاہ سلامت اللہ کشفی کی خدمت میں حاضر ہوئے، حضرت کشفی نے فراغت کے بعد دس ربیع الآخر ۱۲۷۶ھ میں سند فضیلت مرحمت کی، ۱۲۸۲ھ میں علامہ سید احمد وحلان شیخ الحرم م کی نے سند ارسال کی اور قدوۃ العلماء الاعلام کےلقب سے یاد کیا، جس کے واقعی آپ مصداق تھے، جمادی الاولیٰ ۱۲۹۲؁ھ میں دہلی میں حضرت قطب عالم شاہ عبد العزیز کوند قدس سرہٗ کےحلقۂ ارادت میں داخل ہوئے، اسی مجلس میں اہلبیت تامہ کی بنا پر مجاز مطلق کی سند عطا ہوئی،اور شاہ مشتاق احمد کےلقب سے سر فراز ہوئے، ۲۱؍ محرم ۱۲۹۷ھ میں حضرت شاہ ابو الحسن احمد نوری ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا انوار اللہ خاں حیدر آبادی

حضرت مولانا انوار اللہ خاں حیدر آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت مولانا انور اللہ خاں ۲۴ربیع الثانی ۱۲۶۴ھ میں پیدا ہوئے، حضرت مولانا عبد الحلیم رزاق فرنگی محی اور اُن کے نامور صاحبزادہ مولانا عبد الحئی سے علوم کی تحصیل کی اور مدارج کمال کو پہونچے،ساری عمر خدمت واشاعت دین میں بسر کی،۱۲۵۵ھ میں انتظام کے اُستاد مقرر ہوئے، ۱۳۳۰ھ میں محکمۂ احتساب سپرد ہوا،۱۳۳۳ھ میں فضیلت جنگ کا خطاب،ملااور وزیر اوقاف مقرر ہوئے،مولانا کی زندگی عبات وریاضت سے پُر نور تھی،درس و تدریس اور دعوت و تبلیغ کی طرف خاص توجہ تھی،قادیانیت کی شورش اور فتنہ انگیزی کے انسداد میں افادۃ الانھام’’ تالیف فرمائی،۱۳۳۵ھ میں وفات ہوئی،آپ کے حالات وخدمات میں ‘‘انور الحق’’ مفصل کتاب ہے۔انور احمدی تالیف کی ہے (دکن میں اُردو)۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ علی حسین اشرفی کچھوچھوی

شیخ المشائخ شبیہِ غوث الاعظم مولانا سید شاہ ابواحمد محمد علی حسین اشرفی  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم ِ گرامی شاہ محمد علی حسین ،کنیت ابو احمد ،خاندانی خطاب اشرفی میاں ۔ تاریخِ ولادت: 22/ ربیع الثانی 1266ھ بروز  پیر  ،بوقت صبح صادق   پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: حضرت مولانا گل محمد خلیل آبادی علیہ الرحمۃ نےبسم اللہ خوانی کی رسم ادا کرائی، مولانا  امانت علی کچھوچھوی، مولانا سلامت علی گور کھپوری اور مولانا قلندر بخش کچھوچھوی علیہم الرحمۃ سے علومِ دینیہ کی تحصیل و تکمیل فرمائی۔ بیعت وخلافت: 1282ھ میں اپنے برادر اکبر قطب المشائخ حضرت شاہ اشرف حسین  علیہ الرحمہ سےمرید ہوکر تکمیل سلوک فرماکر اجازت وخلافت حاصل فرمائی۔ سیرت وخصائص: خانوادۂ اشرفیہ  کے مشہور ومعروف بزرگ حضور  اشرفی میاں علیہ الرحمہ  کی  تبلیغی خدمات اور ارشادات کا دائرہ کاراتنا ۔۔۔

مزید