حضرت یادگار سلف مولانا شاہ محمد عارف اللہ قادری میرٹھی
حضرت یادگارِ سلف مولانا شاہ محمد عارف اللہ قادری میرٹھی، راولپنڈی علیہ الرحمۃ صیغمِ اسلام حضرت مولانا شاہ محمد عارف اللہ قادری میرٹھی بن حضرت مولانا شاہ محمد حبیب اللہ قادری رضوی ۱۴؍شوال المکرم ۱۳۲۷ھ/ ۲۹؍اکتوبر ۱۹۰۹ء بروز جمعۃ المبارک میرٹھ (ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد مکرم، اعلیٰ حضرت مولانا شاہ احمد رضا خان بریلوی قدس سرہ کے خلیفہ مجاز تھے۔ تعلیم و تربیت: آپ نے ابتدائی تعلیم مدرسہ امداد الاسلام اور مدرسہ قومیہ عربیہ میرٹھ (ہ...