شہدائے بدر  

شہید بدر حضرت سیدنا عمیر ابن حمام بن جموح (انصاری)

شہید بدر حضرت سیدنا عمیر ابن حمام بن جموح (انصاری) رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن زید بن حرام۔انصاری سلمی۔ان کا نسب اوپر گزرچکاہے غزوہ بدرمیں شریک تھے۔یہ موسیٰ بن عتبہ کاقول ہےاوراسی غزوہ بدر میں یہ شہید ہوئے انصار میں پہلے شہید یہی ہیں۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے اورعبیدہ بن حارث مطلبی کے درمیان میں مواخات کرادی تھی یہ دونوں غزوہ بدرمیں شہید ہوئے۔ابن اسحاق نے کہاہے کہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے بدرکے دن فرمایاکہ جوشخص آج لڑے گااورخد ا کی ر...

شہید بدر حضرت سیدنا معوذ ابن عفراء (انصاری)

شہید بدر حضرت سیدنا معوذ ابن عفراء (انصاری) رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابن عفراء: عفراء ان کی والدہ کا نام ہے۔ ان کا نسب معوذ بن حارث بن رفاعہ ہے۔ معاذ ان کے بھائی تھے جن کا ذکر پہلے کیا جا چکا  ہے۔ معوذعقبہ اور بدر میں موجود تھے۔ جعفر بن سمین نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابنِ اسحاق سے بہ سلسلہ شرکائے بدر لکھا ہے کہ بنو خزرج سے ابن حارثہ، عوف، معاذ اور معوذ غزوۂ بدر میں موجود تھے اور اسی اسناد سے ابن اسحاق سے مروی ہے کہ شرکائے بدر میں عوف معاذ اور م...

شہید بدر حضرت سیدنا عوف ابن عفراء (انصاری)

شہید بدر حضرت سیدنا عوف ابن عفراء (انصاری)  رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔عفراء ان کی والدہ کانام ہے وہ بیٹی ہیں عبیدبن ثعلبہ بن مالک بن نجار کی اوران کے والد کانام حارث بن رفاعہ بن حارث ابن سواد بن غنم بن مالک بن نجار ہے۔انصاری خزرجی بخاری ہیں۔ بدر میں یہ اوران کے دونوں بھائی معاذ اورمعوذ شریک تھے۔ہمیں ابوجعفریعنی عبیداللہ بن احمد نے اپنی سند کے ساتھ یونس بن بکیر سے انھوں نے ابن اسحاق سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھے مجھ سے عاصم بن عمروبن قتادہ نے بیان...

شہید بدر حضرت سیدنا حارثہ بن سراقہ (انصاری)

شہید بدر حضرت سیدنا حارثہ بن سراقہ (انصاری)  رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابن سراقہ بن حارث بن عدی بن مالک بن عدی بن عامر بن غنم بن عدی بن نجار۔ انصاری خزرجی بخاری۔ بدر کے دن شہید ہوئے ان کی والدہ ربیع بنت نضر ہیں جو حضرت انس بن مالک کی پھوپھی تھیں۔ ان کو عیان بن عرقہ نے بدر میں شہید کیا تھا یہ حوض سے پانی پی رہے تھے سی حال میں حیان نے ان کے تیر مارا وہ تیر ان کے گلے میں لگا اور یہ شہید ہوگئے تماشا دیکھنے آئے تھے اس زمان یں یہ کم سن تھے کوئی اولاد نہ...

شہید بدر حضرت سیدنا مبشر بن عبدالمنذر (انصاری)

شہید بدر حضرت سیدنا مبشر بن عبدالمنذر (انصاری) رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن زب یر بن زید بن امیہ بن زید بن مالک بن عوف بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس الانصاری الاوسی: یہ صاحب غزوۂ بدر میں مع اپنے دونوں بھائیوں، ابو لبابہ بن عبدالمنذر اور رفاعہ بن عبدالمنذر کے شریک تھے۔ جس میں جناب مبشر شہید ہوگئے تھے۔ ایک روایت میں ہے کہ وہ بمقامِ خیبر قتل کردیے گئے تھے۔ ہمیں ابوجعفر نے اپنے اس اسناد سے جو یونس بن بکیر تک پہنچتا ہے۔ ابن اسحاق سے یہ روایت نقل کی کہ بنو ا...

شہید بدر حضرت سیدنا مہجع مولی عمر بن خطاب (مہاجر)

شہید بدر حضرت سیدنا مہجع مولٰی عمر بن خطاب (مہاجر) رضی اللہ تعالیٰ عنہما حضرت سیدنا امیر المومنین عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ  عنہ کے آزاد کردہ غلام تھے اور غزوۂ بدر میں اسلامی لشکر میں سب سے پہلے شہادت کا اعزاز انہیں حاصل ہوا۔ یہ دو صفوں کے درمیان کھڑے تھے۔ کہ اچانک ایک تیر انہیں آلگا اور شہید ہوگئے۔ ان کا تعلق یمن سے تھا۔ یہ ان لوگوں میں شامل ہیں۔ جن کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی تھی: ’’وَ لَا تَطْرُدِ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ رَبّ...