/ Tuesday, 19 March,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(34)  تلاش کے نتائج

ابراہیم بن رسول اللہ

حضرت ابراہیم بن رسول اللہﷺ نام ونسب:  اسمِ گرامی: حضرت ابراہیم ﷜۔ سلسلۂ نسب اسطرح ہے: حضرت اہیم رضی اللہ عنہ بن سید المرسلین  خاتم النبین حضرت محمد ﷺ بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف بن قصی بن کالب بن مرہ بن کعب بن لوئی بن غالب بن فہر بن مالک ۔(رضی اللہ عنہم اجمعین)یہ حضورِ اکرم ﷺ کی اولاد مبارکہ میں سب سے آخری فرزند ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت27/ذوالقعدہ 8ھ،مطابق 17/مارچ 630ء بروز بدھ، مدینہ منورہ کے قریب مقام ’’عالیہ‘‘ کے اندر حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے شکم مبارک سے پیدا ہوئے۔ اس لیے مقام عالیہ کادوسرا نام ''مشربۂ ابراہیم ''بھی ہے۔ ان کی ولادت کی خبر حضورِ اکرم ﷺ کے آزاد کردہ غلام حضرت ابو رافع ﷜ نے مقام عالیہ سے مدینہ آ کر بارگاہِ اقدس میں سنائی۔ یہ خو ش خبری سن کر حضورِ اکرم ﷺنے انعام کے طور پر حضرت ابو رافع ﷜۔۔۔

مزید

عمر بن محمد بسطامی

عمر بن محمد بن عبداللہ بن محمد بن عبداللہ بن نسر بسطامی ثم البلخی: ضیاء الاسلام لقب اور ابو شجاع کنیت تھی۔ماہِ ذی الحجہ ۴۷۵؁ھ میں بلخ میں پیدا ہوئے۔ جد اعلیٰ آپ کا بسطا کا رہنے والا تھا جو بلخ میں آکر سکونت پذیر ہوا۔آپ بڑے فقیہ، حافظ،محدث ،مفسر،ادیب،شاعر،کاتب،حسن اخلاق اور صاحب ہدایہ کے استاد تھے،آپ کو اجازت عالیہ حاصل تھی اور تمام علوم میں ید طولیٰ رکھتے تھے۔ عبدالکریم بن محمد سمعانی شافعی نے اپنی کتاب انساب میں آپ کے حال میں لکھا ہے کہ میں نے آپ سے مرو بلخ و ہرات و بخاراو سمر قند میں حدیث کو سُنا اور استفادہ کیا۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

حضرت شیخ حماد بن ابراہیم صفار بخاری

حضرت شیخ حماد بن ابراہیم صفار بخاری رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت سید صفی الدین صوفی گیلانی

حضرت سید صفی الدین صوفی گیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:سید صفی الدین گیلانی۔کنیت:ابونصر۔لقب:جمال الفقہاء،زین الصلحا،سیدالاتقیاء۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت شیخ سید صفی الدین گیلانی بن سیدسیف الدین عبدالوہاب گیلانی بن غوث الاعظم سیدناشیخ عبدالقادرجیلانی۔علیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بوقتِ صبح صادق 8/ذوالحج 548ھ،مطابق 22/فروری 1154ءکوبغدادمیں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نے اپنے جد امجد حضرت غوث الثقلین رحمۃ اللہ علیہ اور اپنے والد بزرگوار سے تفقہ کیا اور حدیث سُنی۔ نیز شیخ ابی الحسن محمد بن اسحاق بن العتابی رحمۃ اللہ علیہ اور ابو الفتح محمد بن عبد الباقی احمد وغیرہ سے بھی استماعِ حدیث کیا۔ اپنے زمانہ کے فقہاء و محدثین کے سردار اور علمائے زمان کے سالار ہوئے۔آپ نے اپنے چچا سید ابو اسحاق ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ اور شیخ ابو طالب عبد الرحمٰن بن محمد ہاشمی واسطی رحمۃ ۔۔۔

مزید

تاج الدین حضرت عبداللہ ابنِ ترکمانی

تاج الدین حضرت عبداللہ ابنِ ترکمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  احمد بن عثمان بن ابراہیم بن مصطفیٰ ماردینی: قاہرہ میں شنبہ کی رات ۲۵؍ ماہ ذی الحجہ ۶۸۱ھ میں پیدا ہوئے۔فقہ اپنے باپ اور بھائی سے پڑھی اور حدیث کو دمیاطی اور ابنِ صواف سے سنا اور روایت کیا،مدت تک تدریس کی اور فتوےٰ دیا۔تاج الدین لقب تھا مگر ابن ترکمانی کے نام سے مشہور تھے۔تصانیف بہت عمدہ فقہ واصول فقہ و حدیث و فرائض و نحو و ہئیت اور منطق وغیرہ میں کیں اور جامع کبیر و ہدایہ کی شرح تصنیف کی اور غرہ ماہ جمادی الاولیٰ ۷۴۴ھ میں وفات پائی۔’’معدن شرف‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

احمد بن مکتوم قیصی

تاج الدین ابو محمد۔۔۔

مزید