علمائے اسلام  

حضرت شیخ محمد عیسیٰ جونپوری

حضرت شیخ محمد عیسیٰ جونپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  آپ جونپور کے بڑے اولیاء اللہ میں سے تھے۔ ان لوگوں میں سے تھے جو اللہ کی راہ پر صدق دل سے چلتے ہیں آپ صاحب مقامات عالیہ اور احوال مفیدہ تھے۔ آپ کی ولایت اور عظمت و کرامت پر سب کا اتفاق ہے۔ آپ شیخ فتح اللہ اودھی کے مرید تھے۔ آپ کے والد بزرگوار شیخ احمد عیسیٰ دہلی کے باعزت لوگوں میں سے تھے۔ امیر تیمور جب دہلی آیا تو اکثر بڑے بڑے لوگ جونپور چلے گئے تھے۔ انہی لوگوں میں شیخ احمد عیسیٰ بھی شامل تھے...