عامربن صعصعہ ایوب سخسیّانی بنوعامرکے ایک آدمی سے،اس نے قبیلے کے ایک آدمی سے،صحابہ نے کچھ جنگی قیدی پکڑے،میں آپ کی خدمت میں حاضرہوا،کھاناتناول فرمارہےتھے،فرمایا قریب آجاؤاورکھاؤ،عرض کیاروزے سے ہوں،حضوراکرم نے فرمایا،اللہ نے مسافرسےدورعایتیں کی ہیں،روزہ اورآدھی نماز،اسی طرح حاملہ عورت اوردودھ پلانے والی ماں کے لئے بھی رعایت ہے۔
اسی حدیث کوثوری وغیرہ نے ایوب سے،انہوں نے ابوقلابہ سے،انہوں نےانس بن مالک کعبی سے اسی طرح روایت کیاہے،جیساکہ ہم انس کے ترجمے میں لکھ آئے ہیں اور حمادنے اس حدیث کویزید بن عبداللہ بن شخبرسے،انہوں نے اپنی قوم کے ایک آدمی سے(اور اس کی قوم عامربن صعصعہ ہے، نہ کہ یزید بن حریش بن کعب بن ربیعہ بن عامر بن صعصعہ اسی طرح کعبی کا تعلق بھی عامرسے ہے،کیونکہ ان کانسب بھی کعب بن ربیعہ بن عامر بن صعصعہ ہے)۔