آمنہ رضی اللہ عنہا دختر عفان بن ابوالعاص بن امیہ بن عبد شمس جو عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی ہمشیرہ تھیں،فتح مکہ کے دن اسلام قبول کیا،جو سعد حلیف بنو
مخزوم سے ان خواتین میں شامل تھیں،
جوفتح مکہ کے موقعہ پرہندہ زوجہ ابو سفیان کے ساتھ اسلام لائی تھیں،جعفر نے ان کا ذکر کیا ہے، انہوں نے زاہد بن احمد سے،انہوں نے ابو لبابہ سے،انہوں نے عماد بن
حسن سے،انہوں نے سلمہ بن فضل سے،انہوں نے ابن اسحاق سے روایٔت کی،ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔