آمنہ رضی اللہ عنہا دختر خلف الاسلمیہ مزحومہ (بشرطیکہ اس کے بارے میں حدیث ثابت ہوجائے) ابو موسیٰ مدینی نے عائشہ دختر عمر بن سلہب،والدۂ حافظ بن لفتوانی سے
روایت کی،کہ انہوں نے ابوالقاسم یوسف بن محمد بن یوسف خطیب الہمدانی سے اجازۃً انہوں نے ابوالعباس احمد بن ابراہیم بن برکان سے ،انہوں نے ابو جعفر بن محمد بن
احمد صغار سے ،انہوں نے ابو یزید محمد بن یحییٰ بن خالد سے، انہوں نے محمداحمدبن صالح سے،انہوں نےبکر بن یونس حنفی سے ،انہوں نے مبارک بن فضالہ سے،انہوں نے حسن
سے(ح) انہوں نے ابو عمران نابینا موسیٰ بن خلیل سے،انہوں نے محمد بن حارث سے،انہوں نے مبارک بن فضالہ سے،انہوں نے آمنہ سے روایت کی کہ جب اس سے وہ گناہ سرزد ہو
ا تو،وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی،اور کہا،یا رسول اللہ! میں شادی شدہ عورت ہوں اور میراخاوند نمازی ہے،چنانچہ میں زنا کا ارتکاب کر
بیٹھی ہوں،میر ی تطہیر فرمائیے،اس نے اپنا واقعہ بالتفصیل بیان کیا،اور جب اسے سنگسار کیا گیا،توآپ نے اس کی مغفرت کے لیئے کثیر دعائیں فرمائیں،ابو موسیٰ نے
ذکر کیا ہے۔