عاتکہ دختر خالد بن منقذبن ربعیہ اور ایک روایت میں عاتکہ دختر بن خلیف بن منتقذبن ربعیہ بن اصرم بن قبیس بن حرام بن حبشیہ بن سلول بن کعب بن عمرو بن ربعیہ بن
ربعیہ خزاعہ ہے،یہی خاتون ام معبدہیں،جن کے بیٹے کا نام معبدتھا،ان کے شوہرکا نام اکثم بن ابوالجون خزاعی تھا،اور ان کی کنیت ابومعبد تھی،یہ وہی خاتون ہیں جن کے
خیمے میں حضورِاکرم ہجرت کے موقعے پر اُترے تھے۔
عبدالمالک بن وہب مذجحی نے حر بن صباح نخعی سے،انہوں نے ابومعبد خزاعی سے روایت کی کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر کےایک کونے میں ایک بکری
دیکھی،دریافت فرمایا،کیادودھ دیتی ہے،ام معبد نے کہا،یہ تو گئی گزری حالت میں ہے،فرمایا،کیا میں اس کا دُودھ دُوہ لوں،اس نے عرض کیا،بصد شوق،اگر اس سے کچھ حاصل
ہو سکتاہے،آپ نے اس کے تھنوں کو چھؤا،اللہ کا نام لیا،اور برتن منگوایا ،تاکہ اپنے ساتھیوں کی دعوت کریں،آپ نے برتن میں دُودھ دوہا،اور بکر ی کو پلایا،وہ سیر
ہوگئی،پھر اپنے رفقاکو پلایا،کہ وہ بھی سیر ہوگئے،اورآخر میں خود پیا،کہ پلانے والے کو آخر میں پینا چاہیئے،آپ کے ساتھیوں نے بار بار پیا،تا آنکہ خوب سَیرہو
گئے،تینوں نےذکر کیا ہے۔