عبد الاول [1] بن حسین بن حامد تبریزی الشہر بہ ابن ام ولد تبریزی: چونکہ آپ کے باپ نے مولیٰ فخر الدین عجمی کی امِ ولد سے نکاح کیا تھا جس کے بطن سے آپ پیدا ہوئے اس لیے ابن ام ولد سے آپ مشہور ہوئے۔تمام علوم و فنون میں آپ کو مشارکت حاصل تھی خصوصاً علم حدیث و فقہ میں تو مہارت تامہ اور ید طولیٰ رکھتے تھے۔عم اپنے باپ اور خسرو سے پڑھا ور اخیر کو اپنے استاد خسرو کی بیٹی سے نکاح کیا اور اکثر شہروں کے قاضی ہوئے پھر گوشہ نشین ہوکر اپنی سکونت قسطنطیہ میں اختیار کی،اس وقت آپ سو برس کی عمر کے تھے اور یہیں فوت ہوئے۔ کافیہ کی شرح جلیفی پر حواشی تحریر کیے۔
1۔ حبان علی ’’جواہر المفیہ ‘‘ (مرتب)
(حدائق الحنفیہ)