عبد العزیز بن محمد بن محمد بن عاصم نسفی: حافظ حدیث،محدث ثقہ،فقیہ متقن،عالم کبیر المحل فاضل عظیم الشان تھے،ابو محمد کنیت تھی،سلفی نے کہا ہے کہ میں نے آپ کی بابت موتمن ساجی سے پوچھا،انہوں نے کہا کہ آپ مثل ابی بکر خطیب اور محمد بن علی الصوری کے حافظ حدیث پسندیدہ اخلاق و فہم تھے۔ابن مندہ کہتے ہیں کہ آپ حفظ و اتقان میں یگانۂ زمانہ تھےاور میں نے اپنے زمانہ میں کوئی آپ ک دقیق الخط سریع الکتابۃ اور قراۃ نہیں دیکھا۔مدت تک آپ نے حافظ واتقان میں یگانۂ تھے اور میں نے اپنے زمانہ میں کوئی آپ کے دقیق الخط سریع الکتابۂ اور قراۃ نہیں دیکھا۔مدت تک آپ نے حافظ جعفر مستغفری کی صحبت میں رہ کر کثرت سے سماعت و اخذ کیا اور بغداد میں محمد بن محمد بن غیلان کو پاکر اُن سے بھی استفادہ کیا اور نسف میں ۴۵۷ھ یا ۷۵۷ھ میں وفات پائی۔
(حدائق الحنفیہ)