نیوٹن شریف ضلع جھنڈ واڑہ ایم۔ پی
ولادت
حضرت مولانا عبدالغنی قادری رضوی ۱۶؍جون ۱۹۲۷ء کو بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمقام موبکھیڑا جھنڈ واڑہ صوبہ ایم۔ پی میں پیدا ہوئے۔ اس خاندان میں پہلی ولادت پر پورے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مولانا عبدالغنی کے والد ہندی اسکول میں ماسٹر تھے اس لیے تبدیلی آئے دن ہوتی رہتی تھی۔
تعلیم وتربیت
مولانا عبدالغنی رضوی کے والد ماجد نے نیوٹن چکلی سے بارہ میل دور جامی جنا دیو کے ایک مکتب میں آپ کا داخلہ کرادیا۔ آپ نے وہاں قرآن پاک دیڑھ سال میں ختم کیا۔ نیوٹن ضلع جھنڈ واڑہ کے مدرسہ میں اردو کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے داخلہ کرادیا گیا۔ اردو کی ابتدائی انگریزی کی تعلیم حاصل کی۔ کالج کی تعلیم کے بعد مولوی محمد اسمٰعیل امام مسجد نیوٹن شریف کے مشورہ سے جامعہ عربیہ ناگپور میں داخلہ لیا۔ مولانا عبدالغنی نے جامعہ نعیمیہ مراد آباد درس نظامیہ کی تکمیل کی۔
اساتذۂ کرام
۱۔ حضرت مولانا مفتی عبدالرشید فتحپوری بانی جامعہ عربیہ ناگپور
۲۔ صدر العلماء عمر نعیمی پاکستانی، مدیر ماہنامہ سواد اعظم مراد آباد
۳۔ حضرت مولانا مفتی حبیب اللہ نعیمی سابق مفتی جامعہ مراد آباد
۴۔ حضرت مولانا محمد یونس نعیمی مراد آبادی
۵۔ حضرت مولانا محمد اطہر نعیمی بن مولانامحمد عمر نعیمی پاکستانی
۶۔ حضرت مولانا قاضی احسان الحق نعیمی بہرائچی
۷۔ حضرت مولانا آل حسن امروہوی
دینی خدمات
مولانا عبدالغنی رضوی نے فراغت کے بعد زیادہ تر وقت مختلف مساجد کی امامت وخطابت میں گزارا اور باقاعدہ طورپر درس وتدریس کا سلسلہ جاری نہ رکھ سکے، مولانا عبدالغنی ہندی میں بہت ماہر ہیں یہی وجہ ہے کہ عامۃ المسلمین کی اصلاح کے لیے چھوٹی چھوٹی ہندی میں کتابیں تصن یف کیں۔ آپ کی تصانیف میں ذکر شہید کربلا (تین حصص) القلیوبی (از علامہ شہاب الدین احمد القلیوبی) کا ترجمہ بھی کیا۔
آپ ۱۹۸۱ء میں حج وزیارت سے سرفراز ہوئے۔
بیعت وخلافت
مولانا عبدالغنی کو مفتی عبدالرشید فتح پوری علیہ الرحمۃ کی صحبت میں رہنے کا بہت موقع میسر ہوا۔
آپ کو اجازت وخلافت حضور مفتی اعظم الشاہ مصطفیٰ رضا نوری قدس سرہٗ العزیزی سے حاصل ہے۔ مولانا مفتی عبدالرشید فتحپوری نے بھی خلافت عطا فرمائی۔ بیعت وارادت صاحبزادہ علی حسن شاہ سے رکھتےہیں۔
تلامذہ
۱۔ حاجی لعل محمد رضوی
۲۔ مولانا محمد خورشید
۳۔ مولانا شیخ مشتاق احمد رضوی
۴۔ مولانا شیخ محمد علی رضوی
۵۔ مولانا شیخ گلاب احمد رضوی ا جمیری
۶۔ مولانا منظور احمد رضوی