محمد بن عبد الحمید بن عبد الرحیم بن احمد بن عبد اللہ بن عبد الوہاب المعروف بخواہر زادہ بڑے عالم فاضل فقیہ محدث تھے اور مرو میں آپ کے وقت میں امام ابو حنیفہ کے اصحاب سے آپ سے زیادہ کوئی متوغل فی الحدیث اور کتابت فی الحدیث میں نہ تھا اور اہل حدیث کے بڑے محب تھے،آپ نے حدیث کو بکثرت سنا اور اپنے ہاتھ سے لکھا،چونکہ آپ قاضی ابی الحسن علی بن حسین دہقان کے بھانجے تھے اس لیے خواہر زادہ کے لقب سے ملقب ہوئے اور ابو سعید کنیت تھی،مرو میں ماہ جمادی الاولیٰ ۴۹۴ھ میں وفات پائی۔بزرگ دارین‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)