عبدالجبارخولانی ایک صحابی سے،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ بن احمدسے،انہوں نےاپنےوالدسے، انہوں نےیزیدبن ہارون سے،انہوں نےعوام سےعبدالجبارخولانی سےروایت
کیا،کہ ہماری محفل میں ایک صحابی تشریف لائےاورکعب ہمیں کہانی سُنارہاتھا،پوچھا،کون ہے،حاضرین نےکہا کعب ہے،جوہمیں کہانی سُنارہاہےانہوں نےکہا،میں نے رسولِ
اکرم کوفرماتےسناکہ کہانی یاتوامیرسنائے ماموریاحیلہ ساز،اس کےبعدکعب نےفسانہ گوئی بندکردی تھی،ابونعیم نےذکرکیاہے۔