عبدالکریم بن محمد بن احمد بن علی صباغی مدینی: ابو المکارم کنیت اور رکن الائمہ لقب تھا۔اپنے زمانہ کے امام کبیر فقیہ بے نظیر اور مختلف علوم میں مشارکت نامہ رکھتے تھے۔فقہ ابو الیسر محمد بزدوی سے حاصل کی اور آپ سے ایک جماعت فقہاء نے جن میں سےہ نجم الدین مختار زاہدی صاحب قنیہ ہیں،تفقہ کیا۔آپ نے مختصر قدوری وغیرہ کی شرحیں تصنیف کیں۔
(حدائق الحنفیہ)