عبدالمجید بن اسمٰعیل بن محمد ابو سعد قیسی ہروی: آپ اصل میں ہرات کے رہنے والتے تھے،ماوراء النہر کے علماء و فضلاء مثل فخل الاسلام بزدوی وغیرہ سے فقہ حاصل کی اور مدت تک بغداد،بصرہ،ہمدان و بلا روم میں درس و تدریس میں مشغول رہے،اخیر کو بلا دروم کے قاضی مقرر ہوئے۔فروع واصول میں کتابیں تصنیف کیں۔آپ کے دونون بیٹوں اسمٰعیل و احمد نے آپ سے اخذ کیا اور علم پڑھا۔۵۳۴ھ میں دمشق میں آئے اور مقام قیساریہ میں ۵۳۷ھ کو وفات [1] پائی،’’تاریخ مجلس‘‘ تاریخ وفات ہے۔
1۔ معبر ۸۰ سال ابو سعد یعقوب علمی جواہر المضیۃ
(حدائق الحنفیہ)