عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ نےایک صحابی سے،شریک وغیرہ نےیزیدبن ابی زیادسے،انہوں نے ابن ابی لیلیٰ سےروایت کہ،کہ جنگ صفین کے موقعہ پرایک شامی نےباآواز
بلندکہا،کیاتم میں اویس قرنی موجودہیں،ہم نےجواب دیا،ہاں موجودہیں،لیکن تم کیوں پوچھ رہےہو،اس نےکہا،اس لئے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاتھا،کہ
اویس بوجہ وصف احسان وحسن سلوک خیرالتابعین ہے،اس پر وہ حضرت علی کےساتھ اندرداخل ہوئے،دونوں نےذکرکیاہے۔
یہ سب تراجم عبدالرحمٰن نےایک صحابی سےبیان کئے ہیں،لیکن میں نہیں کہ سکتا کہ یہ ایک ہی صحابی ہےیاصحابیوں کیایک جماعت ہے،جن سے ابن ابی لیلیٰ یہ تمام تراجم
روایت کئے ہیں، (لیکن ابنِ اثیرکہتےہیں)ہم نےیہ سب تراجم اس لئے لکھ دیئے ہیں کہ باقی اہلِ علم نےبھی ان کاذکرکیاہے۔