عبدالرحمٰن بن جبیرایک آدمی سےجس نے حضورکی خدمت کی،عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےاپنےوالدسے،انہوں نےیحییٰ بن زکریاسے،انہوں
نےسعیدبن ابوایوب سے،انہوں نےبکیربن عمرسے،انہوں نےعبداللہ بن ہبیرہ سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن جبیر سے،انہوں نے ایک ایسےآدمی سےجس نے حضوراکرم کی آٹھ سال
خدمت کی،اس نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتےسُنا،جب کھاناپیش کیاجائے توآدمی بِسم اللہ پڑھے،اورجب کھانے سےفراغت پاچکےتویہ دعاپڑھے
،"اللھم اطعمت واسقیت واغنیت واقنیت وہدیت فلک الحمد علٰی مااعطیت"
ابونعیم نےذکرکیاہے۔