عبدالرحمٰن بن معاذتیمی ایک صحابی سے،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے اپنے والدسے، انہوں نےعبدالرحمٰن سے،انہوں نے معمرسے،انہوں نےحمیدالاعرج سے،انہوں
نےمحمدبن ابراہیم تیمی سے،انہوں نےعبدالرحمٰن بن معاذسے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی،کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےلوگوں کومنٰی میں ایک خطبہ
دیااورمہاجرین کوبیت اللہ کے دائیں طرف اورانصارکوبائیں طرف جگہ دی،اورباقی لوگوں کوان کے اردگرد جگہ دی اورپھرانہیں مناسکِ حج کی تعلیم دی،اوراہل منٰی
کےکان اس طرح کھلےہوئے تھےکہ اپنی اپنی جگہ ہرآدمی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آوازکوپوری طرح سُن رہاتھا،چنانچہ آپ نےرمی جمارکےبارے میں فرمایاکہ اس
مقصد کےلیےچھوٹےچھوٹے کنکرچنےجائیں،ابونعیم نےذکرکیاہے۔