عبدالرحمٰن بن محمد بن امیر ویہ بن محمد کرمانی: کرمان میں ماہ شوال ۴۵۷ھ میں پیدا ہوئے،ابو الفضل کنیت اور رکن الاسلام و رکن الدین لقب تھا۔مرو میں آکر فخر القضاۃ محمد بن حسین ار سانیدی تلمیذ منصور شاگرد مستغفری تلمیذ پر تمیز علی نسفی شاگرد ابی بکر بن فضل تلمیذ سبذ مونی سے تفقہ کیا اور دن بدن علوم میں ترقی کرتے گئے یہاں تک کہ اپنے زمانہ کے شیخ کبیر امام بے نظیر ہوئے اور خراسان میں مذہب امام کی ریاست آپ پر منتہیٰ ہوئی اور تصنیف و تذکیر میں مشہورزمانہ اور یگانۂ آفاق ہوئے۔عبد الغفور بن لقمان کروری اور ابو الفتح محمد بن یوسف سمر قندی اور بد الدین عمر بن عبد الکریم اور سکی بخاری وغیر ہم نے آپ سے تفقہ کیا اور آپ کے اصحاب زمانہ میں پھیل گئے۔فقہ میں تجرید فام کتاب تصنیف فرمائی پھر اس شرح ایضاح نام تین جلدوں میں لکھی۔آپ کی اس کتاب کی آپ کے شاگرد عبدالغفور نے بھی تین جلدوں میں شرح لکھی جس کا نام اس نے المفید والمزید فی شرح التجرید رکھا،علاوہ ان دو کتابوں کے شرح جامع کبیر اور فتاویٰ و اشارات وغیرہ تصنیف فرمائیں اور مرو میں ماہ ذیقعدہ ۵۴۳ھ میں وفات پائی۔’’اکابر پیشوا‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)