عبد الواحد بن علی بن [1] برہان عکبری: بڑے فقیہ نحوی متکلم لغوی مؤرخ ادیب تھے ابو القاسم کنیت تھی،پہلے نجومی تھے پھر نحوی وہئے اور حنبلی مذہب سے حنفی مذہب اختیار کیا،فقہ،احمد قدوری شاگرد ابی عبد اللہ محمد بن یحییٰ جرجانی سے حاصل کی اور حدیث کو ابن بطہ وغیرہ سے سماعت کیا،آپ امام ابو حنیفہ کے بڑے حمایتی اور اپنے اصحاب میں ذی عزت تھے،کبھی شلوار نہ باندھی اور نہ اپنے سر کو چادر سے ڈھکا۔وفات آپ کی چہار شنبہ کے روز ماہ جمادی الاخریٰ ۴۵۶ھ میں ہوئی، عکبری شہر عکبر ی طرف منسوب ہے جو دریائے وجلہ پر بغداد سے دس فرسنگ کے فاصلہ پر مشرق کی طرف واقع ہے۔ ’’عالی مقدار‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
1۔ عبد الواحد بن علی بن عمر بن اسحاق بن ابراہیم اسدی عسکری اصول اللغت آپ کی تصنیف ہے عمر ۸۰سال وفات پائی جواہر المضیۃ (مرتب)
(حدائق الحنفیہ)