عبدالواحد بن عبداللہ قرشی ایک صحابی سے،محمدبن سوقہ نےعبدالواحد قرشی سےروایت کی،کہ جب حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کاسریزیدکےپاس لایاگیا،تواس بدبخت نےایک
چھڑی سے آپ کےہونٹوں کوجگہ سےہٹایا،توامام رضی اللہ عنہ کےدانت نمودارہوئے جوبرف سے بھی زیادہ سفیدتھے اوریہ شعرپڑھا۔
یفلقن ھامامن رجال اعزۃ علیناوھم کانوااعق واظلما
(ترجمہ)ان بدبختوں نےمعززلوگوں کی کھوپڑیاں پھوڑدیں،اورانہوں نےہم پربڑاظلم اورزیادتی کی۔
اس موقعہ پرایک شخص نےاس بدبخت سےکہا،اےیزید!اپنی چھڑی کوامام رضی اللہ عنہ کے ہونٹوں سےہٹالے،میں نےبارہاحضورصلی اللہ علیہ وسلم کودیکھا،کہ وہ ان ہونٹوں
کوچُوم رہے تھے،اس پریزید نےچیں بہ چیں ہوکرغصےمیں چھڑی ہٹالی،ابونعیم نےذکرکیاہے۔