عبد الاول بن برہان الدین علی بن جلال الدین محمد بن زین الدین عبدالرحیم بن عماد الدین بن صاحب ہدایہ،فقیہ متقن محدث، مفسر ،جامع علوم مختلفہ تھے۔فقہ جلال الدین کرلانی مصنف کفایہ شرح ہدایہ سے حاصل کی اور انہیں سے ہدایہ کو بروایت مضعن روایت کیا۔آپ سے علم شمس الدین قریمی نے اخذ کیا۔وفات آپ کی ۸۱۴ھ میں ہوئی۔’’فقیہ امام الوقت‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)