عبد الاول بن محمد سیرامی: عالمِ متجر،فقیہ فاضل تھے،اصل وطن آپ کا بلا عجم مین تھا جہاں آپ نے علم حاصل کیا اور کمال کے رتبہ کو پہنچے پھر بلا دروم میں آئے اور وہاں کے علماء و فضلاء سے مباحثے اور مناظرے کیے لوگوں نے سلطان روم کے پاس آپ کی فضیلت کی شہادت دی،پس اس نے آپ کو بلدہ کو ناہیہ کا مدرسہ عطا کیا جہاں آپنے کتاب نقایہ کی جو فقہ میں ہے ایک،نہایت نفیس شرح تصنیف کی اور اس کے مسائل معضلات کو بڑی عمدگی سے واضح کیا جس کی تصنیف سے ۸۰۶ھ میں فارغ ہوئے پھر محمد شاہ بن شمس الدین محمد فناری کے واسطے ایک کتاب اسطر لاب کے بیان میں نظم میں تصنیف کی اور ۸۱۳ھ میں وفات پائی۔
(حدائق الحنفیہ)